کورونا کے اثرات

In دیس پردیس کی خبریں
January 19, 2021

کرونا وائرس نے دنیا کی معیشت اور معاشرت کو ہلا کر رکھ دیا ہے –
ماہرین کے مطابق 2030 تک کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے جھٹکے رہیں گے اور اسکے بعد اگر دوسری وبائی بیماریاں یا وائرس نمودار نہیں ہوئے تو حالات نارمل ہوجائیں گے–؛؛
پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ان حالات جب ترقی یافتہ ممالک کرونا سے لڑ رہے ہیں یہ اپنی معیشت اور انفراسٹرکچر درست سمت میں گامزن کریں -پرانی انڈسٹری کو بحال کریں -زراعت اور اب پاشی کے نظام پر توجہ دیں -تنظیمی و تعلیمی صلاحیتیں بہتر بنائیں اور اپنے وسائل کو بڑھا کر مسائل کم کریں –

عام عوام بھی بہت کچھ سیکھ سکتی ہے -اپنی فضول خرچیوں کو کم کردیں -آبادی کو بڑھانے کی بجائے اس میں اعتدال رکھیں -دو سے تین بچوں کی پیدائش رکھیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنائیں –

اللہ تعالی پوری دنیا پر کرم کرے –