حب الوطنی

In تعلیم
January 19, 2021

حب الوطنی اپنے وطن سے محبت اور اس کے لیے قربانی کے جذبے کا نام ہے۔ انسان کی فطرت میں ہے کہ جہاں کہیں بھی وہ رہتا ہے اسے وہاں سے محبت ہو جاتی ہے۔ انسان کو اپنے گھر، شہر یا گاؤں وغیرہ سے بھی محبت ہوتی ہے کیونکہ انسان نے یہاں اپنا بچپن گزارا ہوتا ہے۔ انسانوں کے علاوہ پرندے بھی اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور کسی اور جگہ نہیں جاتے۔ اس لیے حب الوطنی ایک جذبے کا نام ہے جو ہر انسان میں قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے۔ پاکستان میں اس کی تاریخ قیام پاکستان سے ہی ہے۔ قیام پاکستان سے لوگوں نے محب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔ جب پاکستان آزاد ہوا تو بڑی تعداد میں مسلمان ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے۔

ان کے پاس نا رہنے کو کوئی مقام تھا نا کھانے کو کھانا۔ ان کو جہاں جگہ ملتی وہیں سر چھپا لیتے۔ مگر پہلے سے مقیم پاکستانیوں نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے لیے رہائش کا بندوبست کیا اور ان کو اپنی زمینیں دے دی۔ ان کا یہی ایثار حب الوطنی تھا۔ اس کے علاوہ جب ہماری جنگ ہندوستان سے ہوئی تو محب الوطن پاکستانی جوانوں نے اس میں دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور ان کو شکست دی۔ دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں بھی پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی کہیں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔ جوانوں کا یہ جذبہ حب الوطنی کہلاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ اور کئی لوگ آج تک بھی حب الوطنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مگر آج اس دور میں حب الوطنی لوگوں میں بہت کم نظر آتی ہے۔ لوگ پاک فوج زندہ باد لکھ دیتے ہیں مگر پاک فوج کی قربانیوں کو یاد نہیں کرتے۔ نفسا نفسی کے اس عالم ہر کسی کو اپنی ذات کی پروہ ہے۔بہت کم لوگ محب الوطن بچے ہیں۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو ٹیکس ٹائم پر ادا کرتے ہیں۔ جو غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ وہ ملک کو کرپشن سے پاک کر رہے ہیں۔ جو ملک کے لیے سرمایا کاری کر رہے ہیں تاکہ ملک ترقی کرے۔ جو ملک میں بدامنی و انتشار کو روک رہے ہیں۔ ان میں قانون لاگو کرنے والے اداروں کو اہم کردار بھی شامل ہے۔ ہمیں بھی محب الوطن بننا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی بقا، امن و ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ میڈیا کو چاہیے کہ مثبت صحافت کو فروغ دیں۔ قانون لاگو کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا چاہیے۔ ان باتوں پر عمل کر کے ہم محب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ اللہ پاک اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

/ Published posts: 35

I’m a student, researcher & a writer. I started writing articles 2 years ago. I’m 19 years old and always try to work for the betterment of country.

Facebook