پاکستان کا عظیم مستقبل

In شوبز
January 20, 2021

پاکستان کا عظیم مستقبل
دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ہیں۔
1۔ ریاستِ مدینہ
2۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان
ہر چیز کا عروج اور زوال ہوتا ہے۔ہر عروج کے بعد زوال اور ہر زوال کے بعد عروج ہوتا ہے۔ جس طرح ہر دن کے بعد ایک تاریک رات اور ہر تاریک رات کے بعد ایک روشن چمکتا دمکتا ہوا دن ضرور ابھرتا ہے۔
پاکستان کو ابتداء میں دنیا کی بہترین قیادت ملی جس کی وجہ سے پاکستان بہت جلد دنیا کے نقشے پر اپنی ایک منفرد پہچان بنا پایا۔ مگر ہر عروج کو زوال ہے ۔ اسی وجہ سے پاکستان جتنی جلدی بلندیوں کی طرف گیا اُسی تیزی سے تنزلی کاشکار بھی ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ قائد و اقبال جیسی ہستیوں کا فقدان تھا۔
پاکستان کو بدقسمتی سے ایسے حاکم ملے جنہوں نے عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اور صرف اپنے بارے میں سوچا۔
پاکستان کا روشن مستقبل نظر آنا شروع:
اس وقت خوش قسمتی سے پاکستان کو ایک اچھی قیادت میسر آئی ہے۔ جو پاکستان کے غریب طبقہ کے بارے میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔
دنیا کی بہترین فوج ابتداء سے ہی پاکستان کی قسمت میں آئی ہے۔ اسی لیے پاکستان اپنے استحکام کے حوالے سے بالکل بےخوف ہے۔ مگر کرپٹ سیاستدانوں نے اپنی قبریں خود کھودلیں ہیں۔ اس وقت قدرت بھی پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے۔
پاکستان کی عوام نے بھی اب ہوش کے ناخن لیے ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں کے پیچھے بھاگنے والے اب سمجھ گئے ہیں کہ حقیقت میں یہی لوگ ہی پاکستان کے دشمن ہیں۔

آج کل کرپٹ لوگ اپنی بقاء کی بھیک مانگتے سڑکوں پر نظر آتے ہیں:
پاکستان بہت سارے معاملات میں اب تیزی سے آگے کا سفر کرنے لگا ہے۔ اور کچھ چیزیں جو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی مگر انکی وجہ سے پاکستان کو اللہ نے بہت عزت و اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔ مثلاََ: بلوچستاں میں تیل کی وافر مقدار کا ہونا، گوادر بندرگاہ کی تعمیر، پاکستان میں نوجوان نسل کا بزنس کی طرف رجحان وغیرہ وغیرہ۔۔۔
بہترین مستقبل کی ایک اور اہم وجہ:
پاکستان کا روشن مستقبل اس بات سے بھی نظر آتا ہے کہ اس وقت پاکستان کے اپنے مسلمان ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات بن چکے ہیں۔ جہاں چین اب دنیا کا سپرپاور ملک بننے جارہا ہے وہاں وہ پاکستان کا سب سے بہترین دوست بھی بن چکا ہے۔
اگر پاکستان کو چائنہ کی شہہ رگ کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔
پاکستان کے استحکام میں ہی چائنہ کا استحکام ہے۔ اسی لیے چائنہ کبھی بھی پاکستان کے ساتھ اور ترکی ، ایران ، روس اور ملائشیاء جیسے ممالک سے بہترین تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔
پاکستان کا روشن مستقبل ابھی ہر طرف نظر آرہا ہے۔
پاکستان میں آنے والے وقت میں ہر طرف خوشحالی ، ہریالی اور انصاف جلد عام ہوتا نظر آرہا ہے اور پاکستان کی فوج اب خود اپنے ملک کے ہر لحاظ سے دفاع کے لیے ہر میدان میں آگے آرہی ہے۔
تحریر اچھی لگے تو کومنٹس میں ضرور بتائیں میرے چینل “کلاتی میڈیم” کو ضرور سبسکرائب کریں۔ آپ کے وقت کا شکریہ ۔ والسلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook