پاکستان سپر لیگ کے فینز کے لیے بڑی خبر۔تیار ہو؟

In کھیل
January 20, 2021

پاکستان سپر لیگ کے فینز کے لیے بڑی خبر
پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن شروع میں بس چند دن باقی ہیں۔ایک سوال جو کہ کرکٹ کے ہر فین کو ڈسٹرب کر رہا تھا کہ کیا پی سی بی کرکٹ شائقین کو پاکستان سپر لیگ کے میچ کو لائیو سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے گی کہ نہیں۔کیونکہ آپ بھی اچھی طرح سے جانتے ہونگے کہ کرونا بیماری نے آ کر ہر کھیل کو بری طرح متاثر کیا ہے.جس کے باعث پی سی بی نے سپر لیگ کے پچھلے ایڈیشن کو بھی بغیر شائقین کرکٹ کے کروایا تھا۔ لیکن پاکستان سپر لیگ کے فینز کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے لیے کرکٹ شائقین کو کرکٹ گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔پی سی بی نے پی ایس کے ٹکٹ سروسز کے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ لیکن پی سی بی نے ایک بات واضح کر دی ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد محدود ہو گی۔شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد بارہ ہزار سے چودہ ہزار ہو گی
یہ بھی پڑھیں۔
آج سے نو سال پہلے دو ہزار بارہ میں انڈر 19 میں بابر اعظم اور کوئنٹن ڈی کوک ٹرائنگولر سیریز کی اپنے اپنے ملک قیادت کر رہے تھے،26 جنوری کو دونوں بہترین اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ میچ کی قیادت کریں گے۔
دونوں بہترین کھلاڑی سیریز جیتنے کے لیے پر امید ہیں نیز کوئنٹن ڈی کوک نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اگر پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا تو وہ اس موقع کو کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے کیونکہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بڑی لیگوں میں ہوتا ہے یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا کیونکہ باؤلنگ کا جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ دنیا کے کسی اور کونے میں نہیں ملتا۔
ویسے تو ہر سال پی ایس ایل کا مقابلہ بہت ہی دلچسپ ہوتا ہے لیکن اس بار دیکھنا ہے کہ سب سے پہلے کونسی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے۔کیا اس بار پھر لاہور قلندر پچھلی بار کی طرح کارکردگی دکھاتی ہے یا پہلے پانچ ایڈیشن کی طرح ہی مقابلہ کرے گی۔اس بار تو ان کے پاس بہت ہی بہترین کھلاڑی ہیں خاص کر باؤلنگ۔یاد رہے کے اس بار افغانستان کے سپنر باؤلر راشد خان بھی لاہور کی طرف سے کھیلیں گے۔راشد خان کا شمار دنیا کے اعلیٰ سپنرز میں ہوتا ہے۔ تو اس بار ہم بہت ہی اعلیٰ معیار کا مقابلہ دیکھنے جا رہے ہیں