گناہ سے بچنے کا طریقہ

In اسلام
January 20, 2021

بسمہ تعالی،اسلام علیکم تمام قارئین و ناظرین امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آج کا دور مشکلا ت کا گھر بن گیا ہے اور گناہوں کی آماج گاہ ہے سارے لوگ مہنگائ اور بے سکونی کا رونا رو رہے ہیں اس کے لئیے کوی راہ حل نظر ہی نہیں آرہا ہے تو میرے خیال میں بے سکونی کا راہ حل اپنے آپ کو گناہوں سے بچانا اور گناہوں سے ہم اپنے آپ کو تب بچا سکتے ہیں

جب ہمارا آخرت پہ یقین ہوگناہ سے بچنے کا واقع میں یہاں بیان کرنا چاہوں گاکہ حضرت امام باقر علیہ فرماتے ہیں بنی اسرائیل کی ایک بدکار عورت نے ایک جوان کو گمراہ کرنا چاہا بنی اسرائیل کے بہت سارے لوگ کہتے تھے کہ اگر فلاں عابد اس عورت کو دیکھے گا تو عبادت چھوڑ دے گا جیسے ہی اس بدکار عورت نے سنا تو اس نے قسم کھائی کہ اس وقت تک گھر نہیں جاؤں گی جب تک اس کو گمراہ نہ کر لوں چناچہ رات گئے اس عابد کے دروازے پہ آئ دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اس عابد نے دروازہ نہ کھولا وہ چلائ کہ بنی اسرائیل کے کچھ نوجوان اس کے ساتھ بد فعلی کا ارادہ رکھتے ہیں اگر آپ نے مجھے پناہ نہ دی تو میں اللہ سے آپ کی شکایت کروں گی عابد نے دروازہ کھولا جیسے ہی وہ داخل ہوئ اس نے اپنے کپڑے اتار دئیے عابد نے جیسے اس کے بدن کی زیبائ دیکھی تو وسوسے میں پڑ گیا اوراس کے بدن کی طرف بڑھا جیسے ہی اس کے بدن پہ ہاتھ رکھا ایک گہری سوچ میں پڑ گیا کچھ دیر سوچنے کے بعد چولھے کی طرف بڑھا اور اپنا ہاتھ آگ میں ڈال دیا اس عورت نے پوچھا کیا کر رہے ہو تو اس نے جواب دیا جو ہاتھ نا محرم عورت کی طرف بڑھا اسے جلانا چاھتا ہوں چناچہ وہ عورت بنی اسرائیل کے لوگوں کی طرف بھاگ کھڑی ہوئی اور کہا کہ اس جوان کو بچا لو جب وہ آئے تو دیکھا کہ اس کاہاتھ جل چکا ہے قارئین محترم

پڑھنے میں تو کہانی ہی ہے لیکن ہمارے لئیے اک سبق آموز قصہ ہے اور ایسے قصے ہی ہماری زندگی میں انقلاب برپا کرتے ہیں اور قرآن میں جو ہدایت ہے اس میں بھی قصوں یعنی قرآنی قصوں کا اہم کردار ہےاللہ تعالیٰ نے بھی قرآن میں ان قصوں کو ہدایت کا ذریعہ قرار دیا ہے وسلام آپ کا بھائی نجیب اللہ نجیب

/ Published posts: 20

may name is najeeb ullah

Facebook