چار فائدہ مند چار نقصان دہ چیزیں

In عوام کی آواز
January 20, 2021

 کہتے ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے،لیکن وہ پرہیز جسکی وجہ سے جسمانی کمزوری زیادہ ہو جائے مناسب نہیں ،بلکہ اعتدال کے ساتھ پرہیز مفید ہوتا ہے
اطبا نے لکھا ہے چار چیزوں کو اپنائیں چار سے پرہیز کریں
چار چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے جلد یا بدیر انسانی جسم تباہ ہو جاتا ہے
رنج،غم، فکرو فاقہ شب بیداری
چار چیزوں سے فرحت حاصل ہوتی ہے
آبِ رواں کا نظارہ کرنا،سر سبزو شاداب چیزوں کی طرف دیکھنا،اپنی پسندیدہ چیزوں پر غور کرنا،پھلوں کا نظارہ کرنا
چار چیزوں سے آنکھ میں دھندلہ پن پیدا ہوتا ہے
ننگے پاؤں چلنا،صبح وشام نفرت انگیز چیزوں کو دیکھنا،بہت زیادہ آہ و بکا کرنا،باریک خطوط کا غور سے دیکھنا
چار چیزوں سے بدن کو تقویت ملتی ہے
اعتدال کے ساتھ حمام کرنا،مرغن اور شیریں غذا کا استمعال کرنا،نرم و ملائم ملبوسات کا استمعال اور عمدہ خوشبُو لگانا
چار چیزوں سے چہرہ خشک ہو جاتا ہے
دروغ گوئی اور بے حیائی،جاہلانہ سوالات کی کثرت، فسق وفجور کی زیادتی،کثرتِ شب بیداری
چار چیزوں سے چہرے پر رونق آتی ہے
مروت،وفاداری،جودو سخاوت،پرہیز گاری
چار چیزیں باہم نفرت و عداوت کا سبب بنتی ہیں
تکبر،خود پسندی،دروغ گوئی،چغل خوری
چار چیزوں سے روزی بھڑتی ہے
اللہ سے مغفرت کی طلب،نمازِ تہجد کی ادائیگی،صدقہ،دن کے شروع اور آخر وقت میں اللہ کا ذکر
چار چیزوں سے روزی روک دی جاتی ہے
صبح کے وقت سونا،نماز سے غفلت،سستی،اور خیانت
چار چیزیں فہم و ادراک کے لیے نقصان دہ ہیں
تُرش چیزوں،پھلوں کا دائمی استمعال ،چت سونا،رنج و غم
چار چیزوں سے فہم و ادراک میں اِضافہ ہوتا ہے
فارغ البالی،کم خوری،شریں غذاؤں کا استعمال،مرغن غذا کی مناسب تدبیر
عقل کو نقصان پُہنچا نے والی چیزیں
ہمیشہ پیاز کھانا،لوبیا،روغن زیتون اور بیگن کا دائمی استمعال،جماع کی کثرت،مے نوشی،بہت زیادہ ہنسنا  یا رنج و غم میں مبتلاء رہنا۔
حکیم جالینوس نے اپنے ہمنشینوں کو ہدایت کی تھی تین چیزوں سے بچتے رہو چار کو اختیار کر لو
گرد و غبار،دھواں،اور بدبودار چیزوں سے خود کو بچا رکھو
مناسب مقدار میں چکنائی،خوشبُو،شیریں پھل،اور میوہ جات کا استعمال کرو
جب پیٹ کھانے سے خوب بھرا ہو اُس وقت سونے کا نوالہ بھی سامنے آئے تو اُسے ترک کر دو
شام کے وقت اخروٹ مت کھاؤ،جو شخص زکام میں مبتلاء ہو چت نہ سوئے،رنجیدگی کی حالت میں تُرش چیزیں مت کھائیں،جسکی آنکھ میں تکلیف ہو وہ قئے نہ کرے
موسم گرما میں گوشت کا زیادہ استعمال نہ کرو،جس کو سردی کی وجہ سے بخار ہو دھوپ میں مت سوئے
جو موسم سرما میں ایک پیالہ گرم پانی کا استعمال کرے گا وہ خود کو بُہت سے امراض سے محفوظ کر لے گا۔