451 views 0 secs 0 comments

نبی اکرمﷺ کی سنتوں کے دائمی فوائد

In اسلام
January 20, 2021

اللہ تعالی نے ہمیں زندگی جیسی نعمت دے کر اس دنیا میں بھیجا تاکہ اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزار کر اس کی اطاعت کی جائے ۔اللہ تعالی نے وقت اور حالات کے مطابق اپنے احکامات مختلف وقتوں میں مختلف پیغمبروں کے ذریعے انسانوں تک پہنچائے اور یہ احکامات آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے مکمل کر دیے _اور اللہ تعالی نے انسانوں کے لئے دین اسلام یعنی دین فطرت کو پسند کیا ۔

اللہ تعالی نے قرآن مجید کو کتابی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عملی شکل میں بھیج کر انسانیت پر اپنی نعمتیں تمام کر دیں_آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تمام انسانیت کے لئے قابل قبول اور قابل عمل ہے اس پر عمل کرنے میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے یہی وجہ ہے کہ غیر مسلموں ہونے اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر بہت تحقیق کی ہے اور تحقیق کر رہے ہیں اور الحمدللہ کہ ان کی تحقیق کاہر نتیجہ بہت حیران کن اور سائنسی طور پر بھی فائدوں سے بھرا نکلتا ہے _یہی وجہ ہے کہ آج مغرب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر عمل کیا جاتا ہے اور ڈاکٹرز ان طریقوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں _ذیل میں چند ایک سنتیں دی گئی ہیں اور ان کے سائنسی فوائد بیان کئے گئے ہیں ۔

پانی پینے کی سنت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پینے کا جو طریقہ بتایا ہے وہ یہ ہے کہ بیٹھ کر تین سانسوں میں پانی پینا چاہیے اور پانی پینے سے پہلے بسم اللہ اور آخر میں الحمد للہ کہنا چاہیے ۔

حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پیتے ہوئے تین مرتبہ سانس لیتے اور فرماتے یہ زیادہ سیراب کرنے والا ،بدن کو صحت بخشنے والا اور خوب ہضم ہونے والا ہے _جدید تحقیق کے مطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اس طرح پانی جسم میں جلد جذب ہو جاتا ہے اس سے گردوں پر اثر پڑتا ہے اور جسم کے دوسرے حصوں میں ورم آنے کا خطرہ ہے خاص طور پر پیروں میں

داڑھی رکھنا 
مردوں کا داڑھی رکھنا ان کی فطرت کے عین مطابق ہے ۔داڑھی رکھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق داڑھی رکھنے سے مردوں کا چہرہ سورج کے خطرناک شعاعوں سے محفوظ رہتا ہے ۔داڑھی رکھنے سے چہرے پر بڑھاپے کے اثرات یعنی جھریاں وغیرہ دیر سے نمودار ہوتی ہیں ۔داڑھی اگر تھوڑی سی نیچے تک بڑھ جائے تو یہ گلے کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتی ہے اور کھانسی اور فلو وغیرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔

کھانے کے دوران انگلیاں چاٹنا 
جی ہاں دوستو کھانے کے دوران انگلیاں چاٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق ہاتھ سے کھانا کھاتے ہوئے ان پر جوکھانا لگ جائے اسے چاٹ لینا چاہیے ۔اس چاٹنے سے پچوٹری گلینڈ متحرک ہوکر ایسے خامرے (انزائمز ) چھوڑتا ہے جو کہ انگلیوں کے پوروں میں موجود ہوتے ہیں ان کو چاٹ لینے سے نہ صرف کھانے کا لطف دوبالا ہوتا ہے بلکہ کھانا جلد ہضم بھی ہو جاتا ہے _

سونے کا طریقہ 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں پہلو پر سویا کرتے ۔دونوں ٹانگوں کو ملا کر گھٹنوں کو ذرا خم دے کر اپنا بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھتے اور اپنی دائیں ہتھیلی اپنےدائیں چہرے کے نیچے رکھ لیتے ۔جدید تحقیق کے مطابق اس طرح سونے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسا کہ دل اوپر ہو جاتا ہے اور پورے جسم کو خون آسانی سے پمپ کرتا ہے ۔کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے ۔ریڑھ کی ہڈی پر زور نہیں پڑتا ۔آنتوں میں بل نہیں پڑتا (بالکل سیدھا سونے سے آنتوں میں بل آجاتا ہے )اور اس کے علاوہ قبض جیسی بیماری سے بھی نجات کا باعث ہے

اوپر جو سنتیں بیان کی گئی ہیں اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر سنت کے بے شمار فوائد ہیں ۔بقیہ انشاءاللہ آئندہ درج کی جائیں گی ۔اس تحریر کا مقصد سنت کے فوائد بیان کرکے سنت کو عام کرنا ہے ۔