آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ

In BUSINESS
January 21, 2021

اسلام علیکم دوستو
اللہ پاک آپ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے آمین
دوستو
آج کل مہنگائی کیوجہ سے ہر بندہ پریشان ہے. پہلے بڑے بزرگ کہتے تھے. کہ گھر میں ایک بندہ کماتا تھااور 10 بندے بیٹھ کر کھاتے تھے. وقت گزرتا گیا….. پھر حالات بدلنے لگے. مہنگائی ہوتی گئی.اور ہر انسان کے اپنے اخراجات بڑھتے گئے اور آج کل یہ حالات ہیں کہ اگر گھر میں 10 بندے بھی ہوں تو انکو ملکر کام کرنا پڑتا ہے. لیکن بیروزگاری بھی اتنی ہو گئی.کہ پڑھے لکھے لوگ کچھ کام نہ ملنے کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں اور کچھ لوگ حالات سے تنگ آ کر غلط راہ پر چل پڑتے ہیں.
آجکل آن لائن کام کا بہت شور ہے. مختلف پلیٹ فارم اس ضمن لوگوں کو روزگار مہیا کر رہے ہیں. لیکن اسمیں کچھ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے.

آپ لوگ اگر آن لائن کمائی کر رہے ہیں تو کمنٹ میں رائے سے آگاہ کریں تا کہ باقی لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں.میرا یہ آرٹیکل لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر اس سے کوئی مستفید ہوجائے تو یہی میرے لئیے کافی ہےآج میں آپ کے ساتھ ایک آن لائن کمائی کا ذریعہ شئیر کرتا ہوں. جو کہ 3 سال سے میں بھی کر رہا ہوں. اور اس سے کما بھی رہا ہوں.

آن لائن ڈریسز بیچیں اور اپنا کمیشن لیں.
مختلف علاقوں میں ہول سیل ڈیلر سے رابطہ کریں اور انکو بتائیں کہ آپ آن لائن آپکے ڈریسز بیچیں گے.اور ان سے اپنا کمیشن سیٹ کر لیں.وہ آپکو روزانہ اپڈیٹ کرتے رہیں گے.اور آپ انکو فیس بک. واتس ایپ. اور دوسرے سوشل میڈیا پر پرموٹ کریں اور کسٹمر بنائیں. اسکے علاوہ آپ واتس ایپ اپنے دوستو اور فیملی ممبرز کے گروپس میں اور سٹیٹس پر ان تصاویر کو لگا کر بیچ سکتے ہیں. لیکن اکثر لوگ اسمیں دھوکہ دہی سے کام کرتے ہیں.اسکے لیئے آپکو بھروسے مند ڈیلر ڈھونڈنے ہوں گے.

دوستو……. اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو بھروسے مند ہول سیل ڈیلرز کیلئے مجھے رابطہ کریں. میں آپکو فیصل آباد کے ڈیلرز اور کراچی کے بھروسہ مند ڈیلرز سے رابطہ کرادوں گا.انشاءاللہ آپ آپ کو اچھی آمدن مل جائے گی. کراچی سے پارٹی وئیرز کی اچھی ورائٹی ملتی ہے اور فیصل آباد سے نارمل ورائٹی مل جائے گی.انشاءاللہ اگلے آرٹیکل میں آپکو فیس بک پر ان ڈریسز کو بیچنے کے بارے میں تفصیل سے بتاؤں گا.
.
دعاؤں میں یاد رکھیں
خدا حافظ