شہد اور چھوہاروں کے فوئد

In عوام کی آواز
January 21, 2021

شہد۔
یہ گرم اور خشک ہوتا ہےہاضمے کو تیز کرتا ہے قبض کشا اور مصفی خون ہے شہد ایک طاقت بخش اور صحت پرور غذا ہے ہر عمر کے آدمی کیلےٴ مفید ہے لیکن بچوں،بوڑھوں اور کمزوروں کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے شہد ایک طاقت بخش اور انرجی پیدا کرنے والی غذا ہے اور دودھ میں ملا کر اس کا استمال ایک مکمل غذا کی حثیت رکھتا ہے

سردی یا کمزوری کی وجہ سے دل کی حرکت میں بے قاعدگی آجاےٴ تو شہد کا ایک چمچہ زندگی کی نئی لہر دوڑا دیتا ہے اس سلسلہ میں ڈاکٹر تھامس لکھتے ہیں کہ قلب کی کمزوری کی شدید بیماریوں میں میں نے شہد کو بہت مفید پایا ہے جب جسم کی شکر ختم ہونے لگتی ہے تو میں سفارش کرتا ہوں کہ جسمانی اصلاح بالخصوص حرکت قلب کو بند ہو جانے سے روکنے کے لیے شہد دینا چاہےٴ شہد کا استمال زکام،کھانسی اور تپ دق میں بہت مفید ہے بلغلم ہٹاتا ہے کمزوری دور کرتا ہے قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے زکام اور بخار کو روکتا ہے معدے اور آنتوں کے زخموں میں بہت مفید ہے ڈاکٹر شاٹ لکھتے ہیں کہ ٹائیفائڈ بخار اور پیچش جیسے موذی امراض کے جراثیم شہد میں پڑتے ہی مر جاتے ہیں ان امراض میں شہد کا استمال مفید ہے شہد قوت با میں اضافہ اور ہاضمے کو تیز کرتا ہے

گرمی کے موسم میں گرم مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہے صبح گرم پانی میں شہد ملا کر پینے سے جسم کی زائد چربی زائل ہوتی اور موٹاپا دور ہوتا ہے مکھن یا گھی ملا کر کھانا طاقت بخشتا ہے لیکن یہ چیزیں شہد کے ہم وزن نہیں ہونی چائہیں گرم مزاج والے تین حصے مکھن اور ایک حصہ شہد ،بادی مزاج تین حصے گھی اور ایک حصہ شہد،بلغمی مزاج والے ایک حصہ گھی اور تین حصے شہد ملا کر استمال کریں۔

چھوہارہ
اس کی طبیعت گرم اور خشک ہے بدن کو موٹا کرتا ہے صاف خون پیدا کرتا ہے اور پھیپھڑوں اور سینے کو طاقت دیتا ہے سردی، بادی اور بلغم کے امراض میں مفید ہے ادھرنگ لقوہ،پتھری اور کمر کے درد کو دور کرتا ہے قوت باہ کے لیے فائدہ مند ہے دو تین چھوہارے دودھ میں ابال کر استمال کرنے سے طاقت برھتی اور کمی باہ رفع ہو کر قوت مردی میں اضافہ ہوتا ہے چونکہ گرمی پیدا کرتا ہے اس لیے بیک وقت پانچ چھے سے زیادہ نہیں کھانے چاہئیں۔