تعلیم معاشرے اور اس کے اثرات

In تعلیم
January 21, 2021

تعلیم معاشرہ اور اثرات

تعلیم کے لغوی معنی سکھانا بتانا تلقین کرنا اور تربیت اور ہدایت کے ہیں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی کواستاد بنا کر بھیجا گیا جو کے سب سے اعلی بات ہے.سر سید احمد خان نے تعلیم کے بارے میں فرمایا تھا کہ جو قوتیں خدا نے انسان میں رکھی ہیں ان کو تحریک دینا اور شگفتہ کرنا ہی تعلیم ہے کیوں کے تعلیم ہی سیکھاتی ہے جینے کا خوبصورت سلیقہ دوستو-حیرت ہے کے تعلیم اور ترقی میں ہے پیچھے جس کی ابتداء ہی اقراء سے ہوئی تھی

احادیث میں بھی علم کے بارے میں نمایاں طور پر فرمایا گیا ہے کے علم حاصل کرو چاہئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے اس سے تعلیم کی اہمیت کا پتہ لگتا ہے.آج مصر کے فرعونوں کے نام شاید کسی کو یاد ہوں مگر کون ہے جو ارسطو سقراط بقراط غزالی نیوٹن اور آئن سٹائین اور علامہ اقبال کے ناموں سے واقف نہیں ہے لیکن ناظرین آج کے دور میں تعلیم کا بنیادی مقصد جو بن چکا ہے وہ مشاہدے سے ثابت ہوا ہے وہ ہے سرمایا کاری یعنی اگر ہم اپنے بچوں پر خرچ کریں گے تو وہ ہمیں کما کر دیں گے.مہنگے سے مہنگے پرائیویٹ اسکولوں میں ڈال رہے ہیں ٹیوشن لگوا لیں یعنی بچے کے نمبر ایک ہزار پچاس میں سے ایک ہزار پینتالیس ہی آنے چاہیں یعنی ہم اپنے ذہن کو بچوں کے ذہن پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ایک غلط معاشرے کی ابتدا ہوتی ہے اور معاشرہ منفی رو میں بہنے لگتا ہے

لہٰذا ہمیں کرنا یہ ہے کہ میں ایک استاد کے طور پر دیگر اساتذہ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اور نمبرز کے ساتھ ساتھ انکی جو زندگی ہے اس میں اخلاقیات کو بڑھا دیں.بچوں کو بتایا جائے کہ آپ تعلیم اس لیے حاصل کر رھے ہیں کہ آپ کے اندر خود اعتمادی آئے اور خود اعتمادی پیسوں سے نہیں آئے گی بلکہ خود اعتمادی اُنکے اندر پیدا ہونے والی خصوصیات سے آئے گی نمبرز کی ریس میں بچوں کو مت لگائیں معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کے ایک گدھا جسکو کچی سڑک سے پختہ سڑک پر لانے کے لیے اُسکا مالک اسکو مار مار کر پختہ سڑک پر لے تو آئے گا لیکن اسکا مائنڈ سیٹ غلاموں والا بن جائے گا یعنی وہ پنجابی میں کہتے ہیں نہ ڈگری نہ لاؤ ڈگری نالوں ویزا چنگا -مختصر یہ بات کے تعلیم کی کمی کو تربیت اچھی طرح ڈھانپ لیتی ہے لیکن تربیت کی کمی کو تعلیم کبھی نہیں پورا کر سکتی