پاکستان میں موجود آثارِ قدیمہ کے چند مقامات

In عوام کی آواز
January 21, 2021

بسم اللہ الرحمان الرحیم
اسّلامُ علیکم
اس آرٹیکل میں آپ کو چند قدیم مقامات کی کچھ تفصیل ملے گی جو کہ پاکستان میں موجود ہیں ۔

نمبر1۔ مکلی کی پہاڑیاں
مکلی نکروپولیس (سندھی) دنیا کی بڑی مقبرہ گاہوں میں سے ایک ہے ۔ یہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹھٹھہ کےشہر کے نزدیک واقع ہے اور ١٠ کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہے ۔ یہ جگہ تقریباً پانچ لاکھ سے دس لاکھ مقبروں پر مشتمل ہے جو چار سو سال کے عرصے میں مکمّل کیے گیے تھے ۔ مکلی کا پرانا قبرستان سے منسلک شہر بہت سے اولیا اور صوفیا کے مقبروں پر مشتمل ہے۔

نمبر٢۔ موہنجو داڑو (لاڑکانہ)
موہنجو دارو کا مطلب ہے “مردہ لوگوں کا ہُجوم “
یہ سندھ میں موجود ایک قدیم جگہ ہے ۔ جو 2500 سال قبل مسیح میں قایم کیا گیا تھا ۔ یہ وادی سندھ کی قدیم تہذیب کی بڑی قیام گاہوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے قدیم تر شہروں میں سے بھی ایک ہے۔ مصر ، میسوپوٹامیا ،منوان کریتے ،اور نورتے چیکو کے شہروں کے زمانے کا یہ شہر انیسویں صدی میں ویران ہو گیا اور 1920 تک گمنام رہا۔

نمبر3۔ ہڑپّہ (ساہیوال)
ہڑپّہ پنجاب میں موجود ایک قدیم جگہ ہے۔ اس جگہ نے اپنا نام قریب ہی موجود ایک جدید گاؤں سے لیا ہے جو کے دریاے راوی کے پرانے راستے کے قریب واقع ہے۔ نیا گاؤں پرانی جگہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور یہ پندرہ ہزار لوگوں کا مسکن ہے جس میں ریلوے سٹیشن بھی موجود ہے۔ پرانی جگہ پر پرانے شہر کے نشانات موجود ہیں ۔ جو وادی سندھ kکی تہذیب کا حصّہ بھی رہ چکا ہے ۔

نمبر4۔ قلعہ روہتاس (جہلم )
روہتاس قلعہ سولہویں صدی کا ایک قلعہ ہے جو پنجاب کے شہر جہلم میں واقع ہے۔ یہ قلعہ شیر شاہ سوری کے زمانے میں بنا تھا جس کا مقصد پوٹوہار کے علاقے میں مقامی گکھر قبایل کو دبانا تھا ۔ کچھ گکھر قبایل مغل سلطنت کے اتحادی تھے اور شیر شاہ سوری کے قبضے کو ماننے سے انکاری تھے ۔ یہ قلعہ پورے براعظم میں سب سے بڑا اور مضبوط قلعہ ہے۔ یہ قلعہ حیرت انگیز طور پر قایم ہے اور کبھی زبردستی تباہ نہیں کیا گیا۔ یہ قلعہ اپنی بڑی بڑی دفاعی دیواروں اور بہت سے یادگار دروازوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

نمبر5۔ ہِنگول یا ہُنگول نیشنل پارک
یہ پارک 1988 میں قائم کیا گیا ۔ اس میں کند ملیر کا ساحل اور دیگر بھی شامل ہیں ۔یہ بلوچستان میں واقع ہے ۔ یہ لسبیلہ ، گوادر اور عواران کے قریب ہے۔

نمبر6۔ قلعہ رانی کوٹ (جامشورو )
رانیکوٹ یا راننیکوٹ کا قلعہ ایک تاریخی تالپور قلعہ ہے۔ یہ سنّّ ، ضلع جامشورو ، سندھ میں واقع ہے۔
اس کو دیوارِسندھ بھی کہا جاتا ہے۔

*اختتام*************

1 comments on “پاکستان میں موجود آثارِ قدیمہ کے چند مقامات
Leave a Reply