نہیں محتاج وہ زیور کا جسے خوبی خدا نے دی

In خوبصورتی اور جلد
January 22, 2021

کچھ لوگوں کو خوبصورتی خدا کی طرف سے ملی ہوتی ہے ۔لیکن خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جلد کی دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے ۔ اس کے لیے متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے ۔ صبح کے وقت ورزش کرنے سے بیماریاں نہیں آتی ، انسان تندرست اور صحت مند رہتا ہے ۔ خوراک اور ورز ش سے انسان ہمیشہ خوبصورت اور جوان نظر آتا ہے ۔
ورزش : ورزش انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔ ورزش کرنے سے موٹاپا کم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ اور ورزش سے ہائ بلڈ پریشر بھی اپنی نورمل حالت میں آجاتا ہے ۔ انسان کی فٹنس برقرار رہتی ہے اور وہ ہمیشہ جوان نظر آتا ہے ۔
متوازن خوراک : اپنی جسمانی ورزش کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذاء بہت ضروری ہے ۔ جس میں دودھ ، انڈا ، فروٹ کا تازہ جوس اور زیادہ سے زیادہ وٹامن ۔ سی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ جوکہ چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔ وٹامن سی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ اس لیے موسم سرما میں مولی ، مالٹا اور چکوترا زیادہ استعمال کرے ۔
الوریرا : الوویرا رنگ کو صاف اور سفید بناتا ہے ۔ اور چہرے کی جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ چہرے سے کیل مہاسے ختم کر کے چہرے کو دلکش بناتا ہے ۔ الوویرا کا استعمال چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے ۔ عرق گلاب : عرق گلاب کو چہرے پر لگانے سے چہرے میں چمک اور شادابی پیدا ہوتی ہے ۔ عرق گلاب کے قطرے آنکھوں میں ڈالنے سے دھندلا پن دور ہوجاتا ہے ۔ آنکھوں کی بنیائ بھی تیز ہوتی ہے ۔ آنکھون کی گرمی بھی دور ہوتی ہے ۔ رات سوتے وقت عرق گلاب میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملاکر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی رنگت گلابی ہوتی ہے ۔ گلیسرین : گلییسرین کا چہرے پر آہستہ آہستہ مساج کرنے سے گلنزینگ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ گلیسرین کا مسلسل استمال جھریوں سے بچاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جلد بے رونق نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استمعال کرنا چاہیے ۔ پانی کے زیادہ استمعال سے چہرے پر زیادہ دانے نہیں بنتے ۔ جلد صاف شفاف رہتی ہے ۔ پانی کا زیادہ استمعال معدے کو بھی درست رکھتا ہے ۔ عمر بڑھنے کے ساتھساتھ انسان کو اپنی صحت اور جلد کی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کسی بھی چیز کی حفاظت نہ کی جاۓ تو وہ بیکار ہو جاتی ہے ۔ اس لیے مناسب ورزش ، مناسب غزاء جو کہ متوازن بھی ہو ۔ کچی سبزیاں اور فروٹ استعمال کرنے چائیے ۔ زیادہ سردی اور زیادہ گرمی میں جلد اور صحت کی بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سروی اور گرمی دونوں جلد کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں ۔ اکثر افراو سردی میں پانی کم پیتے ہیں لیکن سردی میں بھی آٹھ سے دس گلاس پانی کے دن میں ضرور پینے چائیے ۔ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے وزن کا خاص خیال رکھنا چائیے ۔ کیونکہ موٹاپا انسان کو عمر سے زیادہ ظاہر کرتا ہے ۔ اس لیے انسان کی اپنی خوبصورت ہی اس کی اصل خوبصورت ہوتی ہے ۔

/ Published posts: 18

میں ایک لکھاری ہوں

Facebook