نظم و ضبط ایک بہترین اصول

In تعلیم
January 22, 2021

ھنظم وضبط کیا ہے؟
ترتیب اور اپنی وقت پر کام کرنے کو نظم و ضبط کہتے ہیں۔ اور نظم و ضبط زندگی کا ایسا اصول ہے، جس کو لاگو کرنا لازمی ہے نظم و ضبط کے اصول کو اپنا کرہی ہم زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں زندگی میں نظم و ضبط کی بہت ضرورت ہے، جیسا کہ سورج ، چاند، ستارے، دن رات، اپنے وقت مقرر سے چل رہے ہیں۔ اور کائنات کی ہر چیز اپنے وقت پر ہوتی ہے اور جیسے نظامِ شمسی کے سیارے اپنے مدار اور اللہ پاک کے کیے ہوئے مقرر وقت پر چلتے ہیں۔ اسی طرح انسانوں کو بھی چاہیے کہ وقت کی قدر کریں اور نظم و ضبط سے اپنے اپنے وقت پر سارے کام سر انجام دیں۔ جب ہم دفاتر جانا، اور جو دیگر کام انسان روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں، وہ سب کام ترتیب ، وقت ، اور اپنی باری پر کرنے چاہیے،

اپنوں اور دوسروں کا خیال رکھنا
یہ سب نظم و ضبط صبر و تحمل سے ہوتا ہے۔ اس سے کسی کا اور اپنوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جس طرح آپ کسی مشکل ہے اور آپ کو جلدی ہے۔ کہ جو کام آپ کے ذمہ ہیں وہ تیزی سے سرانجام دے دیں اسی طرح دوسروں کی مشکلات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اپنی باری پر کام کریں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اپنا کام جلد بازی میں کر لے تو دوسرے ویسے ہی انتظار کرتے رہے یہ اُن کے ساتھ زیادتی ہے۔ جیسے بل جمع کروانا، شناختی کارڈ بنوانے ، لائن میں لگنا، طلباء اپنی فیس اور دیگر چیزں جمع کرواتے وقت ، پاسپورٹ بناتے وقت ، پانی بھرتے وقت، ہسپتال میں اپنے مریض کا چیک اپ کرواتے وقت ، اور بہت سی جگہوں پر کھانا ملنے پر اپنی باری کا انتظار کرنا نظم و ضبط کہلاتا ہے۔

نظم و ضبط کا فائدہ
فصلیں، درخت ، پودے، پھول، پھل ، سب چیزوں کو ان کے موسم وقت اور ترتیب سے کاشت کرنا، اور کاٹنا ہوتاہے۔ اسی طرح گھڑی کے 24 گھنٹے ہوتے ہیں، اور گھڑی کی سوئی وقت اور نظم و ضبط کا بہترین اصول ہے۔ اور یہ سیکنڈوں سے منٹوں اور 24 گھنٹوں کو ظاہر کرتی ہے، اور نظم و ضبط سے اپنے وقت کو مکمل کرتی ہے۔ اسی طرح اذان اور نماز بھی وقت پر نظم و ضبط کی پاسداری کرتی ہے۔ نمازیں اپنے وقت پر ادا کیں جاتی ہیں۔ اس طرح کائنات کی ہر شے نظم و ضبط کی پابند ہیں۔ نظم و ضبط پر چلنا کامیابی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ ہم نظم و ضبط پر چل کر ہی کامیابی اورکامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔