یکم ہجری سے دس ہجری تک ہونے والے اہم واقعات

In عوام کی آواز
January 22, 2021

اپنے گزشتہ آ رٹیکل میں میں نے آپکو تفصیل سے ہجری سال کے آغاز کے بارے میں بتایا تھا ہجری سا ل کا آغاز حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور سے ہوا تھا آ ج میں آپکو یکم ہجری سے دس ہجری تک ہونے والے اہم واقعات کے بارے میں بتاؤں گی۔

یکم ہجری

نمبر1۔۔ مسجد نبوی کی تعمیر ہوئی اور باقاعدہ اذان کی ابتدا ہو ئی۔
نمبر2۔۔مہاجرین اور انصار کے درمیان بھائی چارے کا معاہدہ ہوا جسے مواخات مدینہ کہتے ہیں ۔
نمبر3۔۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مقامی آبادی یعنی یہود کے ساتھ بھی معاہدہ فرما یا جسے میثاق مدینہ کہتےہیں ۔
نمبر4۔۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہو چکآ تھا یکم ہجری کو رخصتی ہوئی۔
نمبر5۔۔ پہلی جمعہ کی نماز ادا ہو ئی۔جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا

دو ہجری

نمبر1۔۔ غزوہ بدر ہوا۔
نمبر2۔۔ عید الفطر فرض ہو ئی۔
نمبر3۔۔ عید الا ضحی’منائی گئی اور قربانی کا حکم ہوا۔
نمبر4 ۔۔جہاد ،صدقہ ، فطرانہ، زکو’ت فرض ہو ئی۔
نمبر5۔۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شادی ہو ئی۔
نمبر6۔۔ مسجد اقصی’کی جگہ خانہ کعبہ کو قبلہ اول بنایا گیا۔
نمبر7۔۔حضرت رقیہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہو ئی۔
نمبر8۔۔اسی سال رمضانے روزے فرض ہو ئے۔
نمبر9۔۔مسلمانوں اور ابو سفیان کے درمیان غزوہ سویق ہوا۔
نمبر10۔۔ مدینہ میں مسلمانوں اور بنو قینقآ ع کے درمیان غزوہ بنو قینقاع ہوا۔

تین ہجری

نمبر1۔۔ احد کی جنگ ہوئی۔
نمبر2۔۔ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو ئے۔
نمبر3۔۔حضرت حفصہ ر ضی اللہ عنہ کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی ہوئی۔
نمبر4۔۔3 ہجری رمضان المبارک میں حضرت حسن کی پیدا ئش ہوئی۔
نمبر5۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کیا۔
نمبر6۔۔۔قانون وراثت نازل ہوا۔

Also Read:

https://www.newzflex.com/57153

نمبر7۔۔اب تک مشرکہ عورتوں سے مسلمان مردوں کا نلاح جائز تھا۔اس سال ان سے نکاح حرام ٹھرا۔
نمبر8۔۔اس سال حضرت زینب بن خزیمہ رضی اللہ عنہ جو پہلے ہی تین بار بیوہ ہو چکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔وہ نکاح کے تین ماہ بعد ہی انتقال کر گئی تھی۔

چار ہجری

نمبر 1۔۔ اس سال شعبان کے مہینے میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
نمبر2۔۔۔ ام المو منین حضرت زینب بن حزیمہ کا انتقال ہوا۔
نمبر3۔۔ ماہ شوال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ا م سلمہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا۔
نمبر4۔۔۔آسی سال شراب کو حرمت کا نزول ہوا

پانچ ہجری

نمبر 1۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پھو پھی زاد حضرت زینب ہجش سے نکاح فرمایا ۔
نمبر2 ۔۔ غزوہ خندق ہوا۔
نمبر3 ۔۔ معصوم عورتوں پر تہمت کی سزا مقرر ہوئی۔عورتوں کے لئے پردے کا حکم نازل ہوا۔
نمبر4۔۔ ظہار یعنی بیوی کو ماں بہن کی طرح کہ بیٹھنا پر کفارہ کی سزا مقرر ہوئی
نمبر5۔۔پانی کی عدم موجودگی میں غسل یا وضو کی حاجت کے وقت تیمم کی سہولت دی گئی۔
نمبر6 ۔۔۔صلوت خوف و حالت جنگ میں نماز پڑھنے کا طریقہ کا حکم بتایا گیا۔
نمبر 7۔۔ غزوہ بنو المصطلق ہوا۔

چھ ہجری

نمبر1۔۔۔ معاہدہ خدیبیہ ہوا۔
نمبر2۔۔۔ بیعت رضوان ہوا۔

سات ہجری

نمبر1 ۔۔۔ غزوہ خیبر ہوا۔
نمبر2۔۔۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 6 حکمرانوں کے نام دعوت اسلامی کے خطوط لکھوا کر سفیروں کے ذریعے بھجوا ئے ۔

آٹھ ہجری

نمبر1۔۔۔ غزوہ موتہ ہوا۔
نمبر2۔۔۔ رمضان 8 ہجری میں مکہ فتح ہوا۔

نو ہجری

نمبر 1۔۔۔ سود کا لین دین حرام ہوا۔
نمبر 2۔۔۔ حج فرض ہوا۔
نمبر3۔۔۔۔ غزوہ تبوک ہوا۔
نمبر4 ۔۔۔خبشہ کے بادشاہ نجا شی نے وفات پائی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔

دس ہجری

خطبہ حجہ الوداع ہوا۔

گیارہ ہجری

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو ئی

/ Published posts: 12

I am professionally a banker and working in private bank.And my Qualification is Mba finance