ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کلیجی اور پیاز کیوں نہیں کھاتے تھے؟

In اسلام
January 22, 2021

ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کلیجی اور پیاز کیوں نہیں کھاتے تھے۔اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو ہماری زندگی کے ہر پہلو میں ہماری مدد کرتا ہے، اسلام قبول کرنے کے بعد جو سب سے زیادہ چیز اہم ہوتی ہے وہ ہمارا پاک و صاف ہونا ہوتا ہے مطلب طہارت۔جہاں اسلام ہمیں باطنی طور پر پاک و صاف ہونے کا بتاتا ہے اسی وقت ظاہری طور پر بھی پاک و صاف رہنے کا شرعی حکم دیتا ہے۔

جو اسلام نے ہمیں صفائی بتائی ہے اس میں اوپر سے میلے ہوں کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہم اندرونی طور پر بھی پاک ہوں۔لیکن ہر وقت میلے رہنا مطلب اگر بہت میلے ہوں جائیں، جسم کا حلیہ بگڑ جائے یہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔اپنے آپ کو ہر وقت صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔کیونکہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا”صفائی آدھا ایمان ہے” ظاہری طور پر صاف ہونے سے پہلے اندرونی طور پر پاک و صاف ہونا ضروری ہے۔جب آپ گندگی کھاتے ہیں تو آپ کے پسینے سے بدبو آتی ہے، کھائیں بھی ایسی چیزیں جو اچھی ہوں۔ ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ایسی چیزیں نہیں کھاتے تھے جن سے بدبو آتی ہو اگرچہ وہ حلال ہوں۔حلال ہونے کے باوجود بھی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ایسی چیزیں کبھی نہیں کھاتے تھے جن میں سے بدبو آتی ہو۔ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کلیجی نہیں کھایا کرتے تھے حالانکہ کلیجی حلال ہے،چونکہ کلیجی خون سے بنی ہوتی ہے اور یہ بدبودار پسینہ کی وجہ بنتا ہے

اس لیے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کلیجی نہیں کھایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کچا پیاز نہیں کھایا کرتے تھے کیونکہ اس سے منہ میں بدبو آتی ہے حالانکہ یہ حلال بھی ہے جائز بھی ہے اور صحت کے لئے مفید بھی ہے لیکن آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ان (کلیجی اور پیاز) کا استعمال نہیں کرتے تھے کیونکہ ان سے جسم میں بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے ۔۔۔

آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر فرمان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے لہذاٰ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر فرمان پر عمل کریں۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے جس میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا” پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے”اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر فرمان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

1 comments on “ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کلیجی اور پیاز کیوں نہیں کھاتے تھے؟
    Mohd Asad

    آپ کے پاس کیا دلیل ہے آپ علیہ السلام کلیجی نہیں کھاتے تھے کیا کسی روایت سے یہ ثابت ہے کہ آپ کلیجی نہیں کھاتے تھے اگر ہے تو وہ روایت کیسی ہے فنی حیثیت کیا ہے کس کسی کتاب میں ہے ؟
    رابطہ نمبر 8954209604 پر واٹشپ کریں بہت مہربانی ہوگی

Leave a Reply