اچھی صحبت

In تعلیم
January 23, 2021

انسان کے کردار میں اس کی صحبت کا بہت اہم ہوتی ہے۔ جیسی انسان کی صحبت ہوگی ویسا ہی اس کا کردار ہوگا۔ جن لوگوں کا ظرف اچھا ہوتا ہے ان کی صحبت بھی اچھی ہی ہوتی ہیں کیونکہ اچھے ظرف والے انسان ہمیشہ اپنا گمان اچھا رکھتے ہیں۔ حضرت علی کے قول کے مطابق جیسی ہماری صحبت ہوتی ہے ہم بھی ویسے ہی بن جاتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ صحت مند لوگوں میں بیٹھنا شروع کر دیں۔ اگر آپ کاروباری بننا چاہتے ہیں تو آپ کاروباری لوگوں میں بیٹھنا شروع کر دیں۔ آپ کی صحبت کا آپ کی زندگی پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ اچھی صحبت کو اختیار کریں۔

ایک لڑکا گاؤں سے پڑھائی کرنے کے لیے شہر گیا۔ وہ ہوسٹل میں رہتا تھا اور پانچ وقت کا نمازی تھا۔ اس کا دوست جو نماز ادا نہیں کرتا تھا اس کے کمرے کے پاس رہتا تھا۔ اس کا دوست اسے دیکھتا کہ وہ روز پانچ وقت نماز پڑھتا ہے۔ دیہاتی دوست نے اپنے شہر والے دوست کو بھی نماز کی دعوت دی۔ آہستہ آہستہ وہ شہری لڑکا نماز کا عادی ہوگیا اور نماز پڑھنے لگ گیا۔ اس کے علاوہ اس میں وہ تمام خصوصیات پیدا ہونے لگی جو اس کے دیہاتی دوست میں تھیں۔ اس کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئی۔ وہ خوش نصیب تھا کیونکہ اسے اچھے دوست کی صحبت نصیب ہوئی جس نے اس کی زندگی کو تبدیل کر دیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ صحبت انسان کو اچھا یا برا بنا دیتی ہے اس لیے اچھی صحبت اختیار کریں۔

ایک غریب لڑکا کالج میں گیا تو بہت معصوم تھا۔ وہ کسی سے نہیں بولتا تھا۔ اس کے چند دوست کالج میں بنے۔ سب بگڑے ہوئے اور امیر گھرانے کے تھے۔ وہ سب نشے کے عادی تھے۔ ان سب نے اس غریب کو بھی نشے میں لگا دیا۔ پہلے پہل وہ انکار کرتا رہا مگر آہستہ آہستہ اس نے نشے کو اپنی عادت بنانا شروع کر دیا۔ وہ کئی اور برائیوں میں بھی مبتلا ہوگیا۔ اس کی زندگی خراب ہوگئی اور وہ ناکام ہوگیا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ انسان کی صحبت اس کی کامیابی یا ناکامی کی ضمانت ہوتی ہے۔ ہمیشہ اچھی صحبت کو اختیار کریں اور نیک لوگوں میں بیٹھنا شروع کر دیں۔ برے لوگوں سے دور ہو جائیں۔ ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بند کر دیں۔ اچھے لوگوں میں بیٹھیں اور ان سے کچھ سیکھیں۔ اللہ پاک آپ کو ضرور کامیاب کریں گے۔

/ Published posts: 35

I’m a student, researcher & a writer. I started writing articles 2 years ago. I’m 19 years old and always try to work for the betterment of country.

Facebook