سادہ اور آسان سپنج کیک

In خواتین
January 23, 2021

*اجزاء*
میدہ سو گرام
انڈے چار عدد
چینی سو گرام
بیکنگ پاؤڈر دس گرام
ونیلا اسنس

*ترکیب*
سب سے پہلے چینی اور انڈوں کو خوب پینٹ لیں کہ یہ فوم کی شکل اختیار کرلیں۔اس کے بعد اس میں ونیلا اسنس شامل کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے ملاہیں۔یاد رکھیں اس فوم والے مکسچر میں تمام چیزیں آہستگی اور پیار سے ملانی ہیں ورنہ آپ کا کیک خراب ہو جائے گا۔میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چار پانچ بار آٹے والی چھانی سے چھان لیں تاکہ تمام ہوا نکل جائے اور کیک بہتر ین اور پھولا ہوا بنے۔اب چھانا ہوئے میدہ /بیکنگ پاؤڈر کو آپ انڈے اور چینی والے فومیک مکسچر میں ملا دیں۔اور ایک ہی سمیت میں ہلکے ہاتھ سے ملائیں۔۔اب آپ کا کیک مکسچر تیار ہے۔ایک 8*8 کا سانچہ لیں اس کو ہاتھ سے آئل لگا لیں اور کوئی اخبار کا پیس یہ بٹر پیپر لگا کر اس کو بھی آئل سے گریس کر لیںں اب کیک کا سب مکسچر اس میں ڈال دیں۔ایک دیگچا چولہے پر رکھ دیں۔اور جب وہ دیگچا اچھے سے گرم ہو جائے تو نیچے کوئی اسٹینڈ رکھ کر کیک کا سانچہ اس پر رکھ دیں۔اب دیگچے کو اچھے سے بند کر دیں کہ اس میں ہوا کا گزر نہ ہو۔آنچ کو درمیانہ رکھیں۔اور 35 منٹ باد چیک کریں۔۔۔آپ کا مزیدار کیک تیار ہے اب اس کو چاے کے ساتھ نوش فرمائیں۔۔۔

نوٹ
35منٹ کے دوران بار بار دیگچے کا ڈھکن نہ اٹھائیں۔۔ورنہ کیک پھولے گا نہیں اور بیٹھ جائے گا۔۔ *جزاک اللہ خیرا* دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔فی امان اللہ۔۔