شوبز

کیا مہنگی شادی کرنے کا کوئی فائدہ ہے؟ جیسے لاکھوں کے کپڑے کروڑوں کی شادی۔۔۔ جانیں

شادی ہر انسان کی زندگی میں ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ یادگار ہو ، بہت حسین ہو، سب کے ذہن میں ایک یاد رہ جائے یہ خواہشات ہر شخص کی ہوتی ہیں اور بہت سے صاحبِ حیثیت لوگ مہنگی ترین شادیاں بھی کرتے ہیں اور کر رہے ہیں کوئی کشتی میں بیٹھ کر تو کوئی گھوڑے پردلہن لینے جا رہا ہے تو کوئی سرد علاقوں میں اپنی بیگم کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا رہا ہے۔آجکل اداکاروں کو دیکھیں تو لاکھوں کیا کروڑوں کے خرچے میں شادی کر رہے ہیں مگر کیا یہ وقت کی ضرورت ہے یا پھر اس کاکوئی خاص فائدہ ہوتا ہے۔
ہم آج اسکے کے فائدے اور نقصان کے حوالے سے اگر بات کریں مگر فائدہ اور نقصان اسی وقت ہوتا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنیں،ایک دوسرے کی عزت کرے، گھر میں سب کو عزت دیں، ان سب کی باتوں کو سمجھیں۔ لیکن جہاں تک شادیوں کے مہنگے یا سستے ہونے کا تعلق ہے تو آج ہم سے جانیئے کہ مہنگی شادی کرنے کا کیا فائدہ ہے۔یا شادی پر بے جاخرچہ کرنا چاہئےیا نہیں ۔
شادی پر خرچے کے فائدے:
دیکھے زندگی بھر لڑکی کواپنے سسرال والوں کے تعنے نہیں سننے پڑتے کہ تمہارے ماں باپ نے تمھیں فلاں فلاں چیز نہیں دی وغیرہ وغیرہ۔۔ آپ ہمیشہ کے لئے سب کی نظروں کے سامنے ہوتے ہے، جب بھی کسی کی شادی ہوتی ہے تو آپ کا نام سب کے ذہن میں آتا ہے۔
شادی میں کام کرنے والے، جیسے درزی، کیٹرنگ والے، ہال مالکان غرضیکہآپکے گھر میں کام کرنے والی ماسی بھی خوش ہوتی ہے کیونکہ مہنگے کام کے عوض انکومہنگے پیسے بھی مل جاتے ہیں۔ہر وہ غریب و مسکین جو شادی کا بچا ہوا کھانا کھاتے ہیں ان کے دل ہو زبان سے بھی آپ کے لئے دعانکلتی ہیں۔
خاندان وہ لوگ جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں آپ کے دکحھ پر انکودکھ ہوتا ہے اور خوشی پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور شادی کے بعد بھی آپ کے ساتھ اچھے انداز سے ملتے ہیں اور جن کے دل نفرت ہو ہو وہ اپنا رنگ دکھا دیتے ہیں۔
اسطرح لوگ آپ کے پاس آتے ہیں مشورے لینے ۔کہ آپ نے اپنی شادی میں کہاں سے انتظامات کروائے تھے،تو یہاں بھی آپ کی عزت بڑھ جاتی ہے۔
جہاں مہنگی شادیوں کے کئی قسم قسم کے فائدے ہیں وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں، اس لئے اپنی دلی مراد ضرور پوری کریں اسمیں کوئی حرج نہیں مگر غریبوں کواور اپنے قریبی لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جو آپکے خاندان میں آپ سے مالی حالت میں کمزور ہیں۔

Hashaam

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
نوٹ: اگر آپ اپنی پروڈکٹس،سروسز یا آفرزکا مفت اشتہار لگوانا چاہتے ہیں تو نیوزفلیکس ٹیم، عوام تک آپ کا پیغام پہنچانےکا موقع فراہم کر رہی ہے. شکریہ_ اپنا پیغام یہاں لکھیں
error: Content is protected !!

Adblocker Detected

Note: Turn Off the AdBlocker For this Site