152 views 0 secs 0 comments

زندگی کا راز ؟

In ادب
January 24, 2021

ایک دفعہ کا ذکر ہے کے ایک گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا۔لڑکا بہت ذہین اور عقلمند تھا ۔وہ ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم رہتا تھا ،لوگ اسے دیوانہ سمجھتے تھے ۔مگر وہ ایک بہت بڑے سوال کی تلاش میں تھا ۔وہ جاننا چاہتا تھا کہ زندگی کا آخر مقصد کیا ہے ۔وہ یہی سوال لے کر دربدر بھٹکتا رہتا ،ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں اور ایک جنگل سے دوسرے جنگل ۔مگر کوئی بھی اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔وہ کسی ایسے بزرگ کی تلاش میں تھا ،جو اسے صحیح معنوں میں سمجھا سکتا کہ زندگی کا راز کیا ہے ۔
ایک دن وہ لڑکا اپنے گاؤں سے دور ایک جنگل سے گزر رہا تھا کہ دور اس کے کانوں میں آواز پڑی کہ کوئی اللہ ہو کا زور زور سے ورد کر رہا ہے ۔وہ تھوڑا آگے گیا اور دیکھتا ہے کہ ایک لمبے بالوں اور لمبی داڑھی والا بزرگ ایک پیڑ کے نیچے بیٹھا ورد کر رہا ہے ۔لڑکا سمجھ گیا کہ یہی بزرگ ہے جو اس کے سوال کا جواب دے دے ۔لڑکا اس کے قریب گیا اور ادب سے بولا :

بابا خاموش ہوگیا اور ہانپتے ہوئے نظر اٹھائ اور لڑکے کی طرف دیکھا اور اشارے میں ہاں کہا۔لڑکے نے کہا ،”میں زندگی کا راز جاننا چاہتا ہوں “بوڑھے نے ایک بار پھر نوجوان پر نظر ڈالی اور مسکرایا۔کچھ لمحہ خاموشی کے بعد بولا،”میں نے زندگی پر بہت غور و خوض کیا ہے ۔زندگی کے راز کو چار الفاظ میں بند کر سکتا ہوں ۔
.پہلا لفظ “سوچ” ہے۔ان قدروں کے بارے میں سوچیں ،جن کے مطابق آپ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
.دوسرا لفظ “یقین”ہے ۔وہ قدریں ،جو آپ اپنی زندگی میں اختیار کرنے والے ہیں۔ان کی بنیاد پر اپنے آپ میں یقین کریں ۔
.تیسرا لفظ “خواب”ہے۔ان چیزوں کا خواب دیکھیں ،جو آپ کے خود پر یقین اور جن قدروں پر اپنی زندگی گزارنا چاہے ہیں ،سے حاصل ہو سکتی ہیں ۔
.آخری لفظ “جرات” ہے ۔اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی جرات کریں اور ایسا آپ اپنی ذات اور اپنی قدروں کی بنیاد پر کر سکتے ہیں-بزرگ کے یہ الفاظ سننے کے بعد لڑکے کے دل کو سکون مل گیا جو کہ برسوں سے بے چینی کی حالت میں تھا ۔ اب اسے معلوم ہو گیا تھا کہ زندگی کا راز کیا ہے ۔اس نے دل میں تہیہ کر لیا کہ اب وہ بزرگ کی تمام باتوں پر عمل کرے گا اور اپنے خواب کو حقیقت کا رنگ دے گا ۔اس نے بزرگ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے گاؤں کی طرف چل پڑا