632 views 0 secs 0 comments

تعلیم اور انسانیت

In تعلیم
January 23, 2021

تعلیم اور انسانیت دو مختلف چیزیں ہیں جہاں تعلیم انسان کے اندر شعور آ گہی اور رکھ رکھاؤ کی سوجھ بوجھ پیدا کرتی ہے وہیں انسانیت ہمیں محبت بھائی چارے اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔
ہم اکثر دیکھتے ہیں کے اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی اپنے چند ذاتی برے خصائل کی وجہ سے وہ مقام اور مرتبہ حاصل نہیں کر سکتے جو کچھ غیر تعلیم یافتہ لوگوں کے حصہ میں آ تا ہے کیونکہ ایسے مقامات پر تربیت اور انسانیت تعلیم پر بھاری پڑ جاتی ہے
تعلیم ہمیشہ وہ ہی سود مند ثابت ہوتی ہے جو ہمیں انسان کی قدر سیکھائے اپنے اردگرد کے ماحول کو شفاف اور پرسکون رکھنے کا درس دے جسے حاصل کر کے ہم غرور و تکبر میں مبتلا ہونے کی بجائے جزبات و احساسات کی ترجمانی کر سکیں دوسروں کا درد کم کر سکیں نہ کے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فرعونیت اور تکبر کے ایسے منصب پر فائز ہوتے نظر آ ئیں جہاں بوجہ مجبوری سامنے والے ہماری چاپلوسی کرنے پر مجبور ہوں لیکن دل ہی دل میں ہم سے نفرت کرنے لگیں
دنیا کا ہر مذہب ہر علم اور ہر رہنما سب سے پہلے انسانیت کا درس دیتا نظر آ ے گا انسانیت میں کوئی مذہب کوئی فرقہ کوئی ذات مقدم نہیں ہوتی بلکہ صرف اور صرف انسان ہونا ہی ہر دوسرے انسان کے لیے معتبر اور اہمیت کا حامل ہونا چائیے اسلیے تعلیمات چائے دینی ہوں یا دنیاوی اسکا حقیقی مقصد مخلوقِ خدا کی خدمت اور رہنمائی ہونا بہت ضروری ہے