دم توڑتی کلب کرکٹ فعال کرنے کی ضرورت

In کھیل
January 24, 2021

لاہور شہر کو باغوں اورکلب کرکٹ کا شہر کہا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے گذشتہ بیس برسوں میں نہ صرف لاہور اور کراچی بلکہ فیصل آباد ،راولپنڈی ، ملتا ن ،اسلام آباد ،بہاولپورسمیت ملک کے دیگر اہم اور بڑے شہروں میں کرکٹ کا معیار پستی کا شکار ہے ، بالخصوص سوا دوسال قبل موجودہ کرکٹ بورڈ کے آنے کے بعد ملک بھر میں کلب کرکٹ تقریبا دم توڑ تی جارہی ہے ۔
گراس روٹ کرکٹ کو متحرک رکھنے کےلئے اقدا مات
ایسے میں اگر سینٹرل پنجاب کی بات کی جائے تو یہاں لاہور ،فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے اہم شہروں میں بھی کلب کرکٹ بالکل ناپید ہوتی جارہی ہے ،ایسے میں ملک سجاد اکبر،شفیع اللہ خان ،اعجاز فاروق،شہبازعلی جیسے کرکٹ کا شوق دل میں رکھنے والے لوگوں نے لاہور اور فیصل آباد میں گراس روٹ کرکٹ کو متحرک رکھنے کےلئے اقدا مات کئے ۔
اوٹی سی لاہور چیلنج کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم
اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کو پلیئرز ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اس ٹورنامنٹ میں 375انڈر 23کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے ،ٹور نا منٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق ہر ٹیم کے ابتدائی 20کھلاڑیوں میں تین انڈر 19اور تین انڈر23کھلاڑی شامل کرنا لازمی قراردیا گیا جبکہ دو انڈر 19اور دو انڈر 23کھلاڑیوں کی حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں شمولیت لازمی قرار دی گئی ۔جس کا مقصدنوجوان کھلاڑیوں کو متحرک رکھنا اور ان کو خود کو منوانے کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے حوالے سے چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کا کہنا ہے ہماری کوشش ہے شہر میں کرکٹ کا معیار بہتربنانے پر توجہ دیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کوآگے بڑھنے کےلئے ایک پلیٹ فارم ہو۔
لاہور چیلنج کپ میں شریک ٹیموں کی 8گروپس میں تقسیم
لاہور چیلنج کپ میں شریک ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہر گروپ کی فاتح ٹیم نے لیگ مرحلے میں کوالیفائی کیا،ایونٹ کو احسن انداز میں کروانے کےلئے پروفیشنل اور کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگوں پر مشتمل تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے حوا لے سے ملک سجاد اکبر کہنا تھا ٹورنامنٹ کا فائنل یادگار بنانے کےلئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں،لاہور کی کلب کرکٹ میں پہلی مرتبہ ٹو ر نامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 70سی سی موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی ،اسی طرح ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائےگا ۔
نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کیلئے خصوصی انعامات کا اہتمام
ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب ٹرافیاں دی جائیں گی جن میں ٹورنامنٹ کے بہترین فاسٹ باولر کو محمد نثار ٹرافی ،بہترین اسپنر کو عبدالقادر ٹرافی ،بہترین بلے باز نذرمحمد ٹرافی ، بہترین آل راونڈر کو مدثر نذر ٹرافی ،بہترین وکٹ کیپر کو امتیاز احمد ٹرافی،بہترین ایمرجنگ کرکٹر کو خان محمد ٹرافی جبکہ پلیئرآف دی ٹور نامنٹ کو فضل محمود ٹرافی سے نوازا جائےگا۔
سپورٹس صحافیوں کیلئے لائف اچیومنٹ،ایسی لینس ایوارڈز
سپورٹس صحافیوں کو ان کی خدمات کے صلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ اور ایکسی لینس ایوارڈز دیئے جائیں گے ،کیونکہ کوئی بھی کھیل ہو اس کی ترقی میں صحافیوں کا کردار نمایاں ہوتاہے اور میڈیا کے بغیر کسی بھی معاملے کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔

/ Published posts: 4

کچھ بھی نہیں اور بہت کچھ