189 views 0 secs 0 comments

با کمال بیوی

In اسلام
January 24, 2021

ایک مرتبہ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے ہاتھ میں مہندی لگی دیکھ کر پوچھا کہ فاطمہ یہ مہندی کیوں لگائی ہے انہوں نے عرض کیا کہ آج تک آپ نے میرے ہاتھ اور مہندی پر نظر نہیں ڈالی تھی اس لئے میں آپ کے نزدیک بیٹھ جاتی تھی

لیکن آج سے آپ کی صحبت میرے لئے نا جائز ہے اس کے بعد حضرت احمد بیوی سمیت نیشاپور میں مقیم ہو گئے اور جس وقت یحیی بن معاذ نیشاپور پہنچے تو آپ نے ان کی دعوت کیلئے جب بیوی سے مشورہ کیا تو انھوں نے کہا کہ اتنی مقدار میں گائیں اتنی بکریاں اتنا عطر اور بیس گدھے کیونکہ ایک کریم کی دعوت کیلئے ضروری ہے کہ کتے بھی محروم نہ رہیں لہذا بیس گدھوں کا گوشت کتوں کو کھلایا جائے گا اسی وجہ سے آپ اپنی بیوی کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص مرد کو دیکھنا چاہے تو وہ فاطمہ کو دیکھ لے ایک مرتبہ حضرت احمد حضرویہ اور اس کی بیوی نے اپنے لئے من پسند کھانے بنائے جب کھانے مکمل طور پر تیار ہو چکے تھے تو اسی دوران ان کے گھر ایک غریب پڑوسی نے دستک دی اور کہا کہ آپ کے گھر سے کھانوں کی اچھی خوشبو آ رہی تھی

ہم نے کافی دنوں سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا اگر ہو سکے تو کچھ کھانا عنایت کر دیں تو احمد رضا حضرویہ کی بیوی نے احمد حضرویہ کو کہا یہ سارا کھانا ان کو دے دو ہم پھر کبھی بنا لیں گے بیوی کی سخاوت کو دیکھ کر خود اس کے شوہر بھی حیران ہو کر رہ گئے