خشک میوؤں کے فوائد کیا ہے؟

In عوام کی آواز
January 26, 2021

سردی کے موسم میں کچھ ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جسم میں زیادہ ہیٹ یا پھر حرارت پیدا ہو اور اس کے ساتھ کچھ جو ضروری نمکین اور حیا تین بھی حاصل ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی چیزیں حاصل کرنے کے لئے دالیں، سبزیاں،بڑا اور چھوٹا گوشت اور انڈے وغیرہ تو روز مرہ کی غذائیں میں شامل ہیں۔قدرت نے ہمارے لیے کچھ خاص میوے بھی پیدا کیے ہیں جن سے ہر قسم کی غذائی افادیت ہوتی ہے۔ ان میں سے تیل وافر مقدار میں موجود ہے لیکن یہ جسم میں چربی پیدا کرتا ہے جو کہ اچھا نہی ہے۔اس سے جسم ٹھوس بن جاتا ہے۔ لیکن یہ قبض میں مفید ہے۔
اب کچھ اور اہم چیزوں کو دیکھتے ہیں:-
اخروٹ
خشک میوؤں میں نہایت اہم غذا اخروٹ شمار ہے۔ اس کی گری جو کہ بھُنی ہوتی ہے سردیوں میں کھانسی کے علاج میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کو استعمال کرنے سے دماغ بہت طاقتور بن جاتاہے۔اور یہ بات بلکل درست ہے۔ لیکن اس کی زیادہ مقدار نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لیے اعتدال سے کھائیں۔ کیونکہ یہ بہت گرم غذا ہے۔
بادام
دماغ،قوتِ حافظہ اور بینائی کے لئے بادام بہت مفید ہے۔ حیاتین الف اور ب کے ساتھ ساتھ روغن اور نشاستہ بھی موجود ہے۔ اعصاب کو طاقتور اور قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کو بھی تھوڑی مقدار میں لازمی استعمال کریں۔
تِل
سردی کے موسم میں بچے اکثر بستر پر پیشاب کرتے ہیں اس کے لیے تِل بہت مفید ہے۔ اس کے بنے بنائے لڈو جو بازار سے مل جاتے ہیں ان کو خرید کر لازمی بچوں کھلائیں۔
چلغوزے
گُردے اور جگر کو طاقت دینے کے لیے چلغوزے استعمال ہوتے ہیں۔ سردیوں میں ان کا استعمال عام ہے۔ اِس کے استعمال سے جسم میں گرمی کی حرارت محسوس ہوتی ہے۔ جو کہ ایک بوڑھے اور ضیف کے لیے بہت مفید ہے۔
کِشمش
یہ اصل میں خشک انگور ہوتے ہیں۔ یہ بھی قبض کا بہترین حل ہے۔ یہ بھی طاقتور میوہ ہے۔
مُونگ پھلی
یہ سستا اور مزیدار میوہ ہے۔ تیل کی مقدار اس میں کافی ہوتی ہے۔ آپ جتنی مونگ پھلی کھا لیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نیہں بڑھتا۔ خالی پیٹ کھانے سے آپ کی بھوک مر سکتی ہے لہٰذا خالی پیٹ نہ کھائیں۔
انجیر
یہ ایک چھوٹا سا خشک میوہ ہے جس کے بہت سے فوائد اور خواص ہیں۔ اس کی تھوڑی سی مقدار کو خوب چبا چبا کر پیٹ کے بادی اثرات،معدے کے کیڑے،خون کے عوارض،تلی اور جگر کی بیماریاں،پیشاب کے کئی امراض سے چھٹکارا ملتا ہے۔
پستہ
ریسرچ کے مطابق دن میں ایک مٹھی پستہ کھانے سے تھکان کی وجہ سے جو بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس سے چھٹکارا ملتا ہے۔ دل کی حرکت اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سردی کا موسم وہ موسم ہے جس میں ہم اپنے جسم کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ ہم لوگوں کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ سب میوے تھوڑے تھوڑے بازار سے خرید لیں اور ان کا فائدہ اٹھائے۔ خشک میوہ جات کھانے سے جسم میں طاقت کا احساس ہوتا ہے جو روز مرہ میں کام کرنے سے طاقت بخشتا ہے۔

/ Published posts: 14

Abid Hussain from Okara Pakistan.

Facebook