صحت اور انڈہ

In عوام کی آواز
January 26, 2021

انڈہ اور صحت
اسلام وعلیکم!
آج ہم بات کریں گے انڈے اور صحت کے حوالے.انڈہ ہماری اچھی صحت کا راز بھی ہے. انڈہ بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے. اس کا ویسے تو استعمال گرمیوں اور سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے.ناشتہ میں اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں .اس کےبغیر ناشتہ بے رنگ سا دکھائی دیتا ہے.انڈہ نہ صرف ہماری صحت ٹھیک رکھتا ہے. بلکہ صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی بڑھانے کے بھی کام آتا ہے. انڈہ بچوں بڑوں کی مرغوب غذا ہے.
انڈے کی پہچان
یہ دیکھنے کے لیے کے انڈہ صیح ہے یا خراب ایک گلاس پانی میں دو چمچ نمک ملا کر انڈے کوگلاس میں ڈالیں اگرتو انڈہ پانی کے اوپر آجاے تو انڈہ خراب ہے اور اگر نیچے بیٹھ جائے تو صیح.
انڈہ کے فائدے
انڈہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں. یہاں ہم چند فوائد بیان کریں گے. انڈہ بہت سے طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے جس بھی طریقے سے کھایا جائے یہ ایک صحت بخش غذا کا جز ہے. انڈے کے استعمال سے انسانی صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے.
غذائیت کا خزانہ
انڈہ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے. اس میں وٹامن اے وٹامن بی فاسفورس کیلشیم اور فولاد بھی پایا جاتا ہے. جو کہ اچھی صحت کے لئے ضروری ہیں.
انڈے کی زردی اور صحت
بہت سے لوگ انڈے کی زردی سے پرہیز کرتے ہیں لیکن یہ صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے. انڈے کی 100 گرام زردی میں 1.33گرام کولیسٹرول ہوتا ہے.کولیسٹرول والے مریضوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے. کیونکہ اس سے مریضوں کی صحت خراب ہو سکتی ہے.
بچوں کی صحت اور انڈہ
انڈہ بچوں کو ناشتہ میں ضرور دینا چاہیے. انڈے کی زردی میں دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں یہ سردیوں میں چھوٹے بچوں کی صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے.
صحت اور انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی میں ربوفلیون اور وٹامن کافی مقدار میں پاے جاتے ہیں. انڈہ کی سفیدی کو پھینٹ کر اوپر سے جھاگ اتار لیں یہ چھوٹے بچوں کی سینے کی جکڑن اور صحت کے لئے بچوں کو سردیوں میں دیں.
نظر کی کمزوری
انڈہ نظر کی کمزوری کو دور اور دماغ کو طاقطورکرتا ہے اور قوت مدافعت پیدا کرتا ہے.انڈہ زچگی کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے.