وعظ کر کے قرض اتارنا

In اسلام
January 26, 2021

حضرت یحییٰ بن معاذ رحمہ اللہ پر ایک لاکھ درہم کے مقروض ہو گئے صرف اس لئے مقروض ہوئے کہ وہ نمازیوں حاجیوں فقراء صوفیاء اور علماء کو قرض لے لے کر دے دیا کرتے تھے چنانچہ جب قرضہ دینے والوں نے تقاضا شروع کیا تو آپ نے جمعہ کی شب میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ فرما رہے ہیں اے یحییٰ رنجیدہ نہ ہو کیونکہ تیرا غم مجھ کو غمگین کر دیتا ہے اب تیرے لئے یہ حکم ہے کہ ہر شہر میں جا کر وعظ کہہ اور میں ایک شخص کو حکم دوں گا کہ وہ تجھے تین لاکھ درہم دے دے چنانچہ سب سے پہلے نیشاپور پہنچ کر آپ نے وعظ میں فرمایا کہ اے لوگو کہ میں خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر شہر در شہر وعظ گوئی کیلئے نکلا ہوں کیونکہ میں ایک لاکھ درہم کا مقروض ہو چکا ہوں اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک شخص تیرا قرص ادا کر دے گا یہ سن کر ایک شخص نے پچاس ہزار درہم اور دوسرے نے چالیس ہزار درہم اور تیسرے نے دس ہزار درہم کی پیش کش کی لیکن آپ نے فرمایا مختلف لوگوں سے لے کر مجھے قرض کی ادائیگی منظور نہیں ہے کیونکہ مجھے حکم ملا ہے کہ ایک شخص قرض ادا کرے گا اس کے بعد آپ نے ایسا متاثر کن وعظ فرمایا کہ اسی مجلس میں سات افراد کا انتقال ہو گیا پھر وہاں سے بلخ پہنچے اور تونگری کے فضائل اس انداز سے بیان فرمائے کہ ایک شخص نے ایک لاکھ نذرانہ پیش کر دیا لیکن ایک بزرگ نے فرمایا کہ درویشی کے مقابلے میں تونگری کی فضیلت بیان کرنا آپ کی شان کے منافی ہے چنانچہ بلخ سے روانگی کے بعد راستہ میں ڈاکوؤں نے ساری رقم لوٹ لی اس وقت آپ کو خیال آیا کہ یہ حادثہ انہی بزرگ کے قول کی وجہ سے پیش آیا پھر جب آخر میں آپ ملک ہری میں پہنچے تو وہاں اپنا خواب بیان کیا چنانچہ دوران وعظ حاکم ہری کی لڑکی نے بیان کیا کہ اسی دن مجھے بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے قرض کی ادائیگی کا حکم دیا تھا اور جب میں نے عرض کیا کہ اگر حکم ہو تو خود وھاں جا کر قرص ادا کر دوں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ خود یہاں آنے گا لہذا میری آپ سے استدعا ہے کہ صرف چار دن یہاں وعظ فرما دیں چنانچہ آپ کے مواعظ کا ایسا اثر ہوا کہ چنانچہ آپ کی وعظ والی مجلس میں پچیس لوگ چار دن میں انتقال کر گئے اور جب آپ وہاں سے رخصت ہوئے لگے تو اس امیر صاحبزادی نے ساٹھ اونٹ بھر کر دینار اور درہم کے لاد دیئے جب آپ اپنے وطن پہنچے تو اپنے صاحبزادے کو ہدایت کی کہ تمام قرض کی ادائیگی کے بعد جو رقم بچتی ہے وہ غرباء میں تقسیم کر دو کیونکہ میری لئے خدا کی ذات کافی ہے