صحت اور خشک خوبانی

In عوام کی آواز
January 27, 2021

اسلام وعلیکم!
صحت اور خشک خوبانی
آج ہم بات کریں گے صحت اور خشک خوبانی پر. یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے مگر اس میں صحت کے راز پاے جاتے ہیں.یہ اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے. ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے. صحت اور طاقت کا خزانہ ہے.

غذائیت کا خزانہ
یہ پھل غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے. اس میں کیلشیم پوٹاشیم فاسفورس وٹامن اے وٹامن سی اور آئرن وافر مقدار میں پایاجاتا ہے.

خوبانی اور خوشگوار صحت

خون کی کمی
خون کی کمی والے مرد و خواتین اس کو صبح کے اوقات میں ضرور استعمال کریں. ایسی خواتین جن کو مخصوص ایام میں خون کی کمی ہو جاتی ہے. ایسی خواتین کی صحت کے لیے خوبانی بہترین چیز ہے.

نظر کی کمزوری
خوبانی نظر کی کمزوری کو دور کرتی ہے اور اس میں موجود فائبر اور کولیسٹرول موٹاپے سے بچاتے ہیں. جوکہ اچھی صحت کی علامت ہے.

خوبانی اور کھانے
خو بانی نہ صر ف کھانے کے کام آتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف کھانوں میں بھی ڈالی جاتی ہے. اس کے علاوہ اس سے مشروب اور چٹنی بھی بنائی جاتی ہے. جو کہ اچھی صحت کے لئے بہت اچھی چیز ہے.
خشک خوبانی قبض کو ختم کرتی ہے اس میں پوٹاشیم کیلے سے 3گنا زیادہ پایا جاتا ہے. یہ دل کہ مریضوں کے لیے بھی فائدے مند ہے.

عورتوں کے لیے
خشک خوبانی حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کی صحت کے لیے بہت اچھی ہے.

استعمال کرنے کا طریقہ
خوبانی کے چار سے پانچ دانے صاف کر کے رات کو آدھے گلاس پانی میں ڈوبو دیں اور صبح اٹھ کر کھا لیں.

خوبانی کی چٹنی
چٹنی بنانے کا طریقہ

اجزاء
نمبر1:خوبانی ایک پاؤ
نمبر2:چینی حسب ضرورت
نمبر3:پانی آدھا کلو
نمبر4:کالی مرچ چار پانچ چٹکی

بنانے کا طریقہ
خوبانی کو تین سے چار گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں اس کے بعد دیگچی میں پانی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں اور ٹھنڈی کر کے گرینڈر میں ڈال کر چینی اور کالی مرچ بھی ڈال دیں. اسے تین سے چار منٹ تک گرینڈ کریں اور ٹھنڈی کر کے استعمال میں لایا. یہ بھی کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے.