392 views 0 secs 0 comments

حضرت عمر فاروق کی زندگی کو بدل دینے والی باتیں

In اسلام
January 27, 2021

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کو بدل دینے والی باتیں
حضرت عمر فاروق نے ہماری رہنمائی کے لئے چند باتیں بیان کی ہیں ۔جن پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگیوں کو بدل سکتے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں

ہمیشہ سچ بولو، چاہے اس میں تمہاری جان ہی چلی جائے۔
مال غنیمت کی امید پر کسی کی جان جوکھوں میں مت ڈالو۔

ایک رات حضرت عمر لوگوں کے حالات کا جائزہ لے رہے تھے ۔اور ان کی خبرگیری میں مصروف تھے کہ آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوئی تو کسی گھر کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا لی۔ آپ نے سنا کہ ایک عورت اپنی بیٹی سے کہہ رہی ہے، کہ بیٹی جاؤ اور دودھ میں پانی ملا ؤ۔ بیٹی نے کہا اماں کیا آپ کو معلوم نہیں کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق نے اس سے منع کیا ہے۔ اس کی ماں پھر بولی جلدی جاؤ دودھ میں پانی ملاؤ، ابھی ہمیں عمر تو نہیں دیکھ رہے ہیں ۔لڑکی نے جواب دیا عمر تو نہیں دیکھ رہے مگر عمر کا رب تو دیکھ رہا ہے۔ حضرت عمر کو اس لڑکی کی بات بہت پسند آئی اپنے غلام کو جو اس وقت ان کے ہمراہ تھا فرمایا اس دروازے کی شناخت رکھنا اور جگہ بھی یاد رکھنا۔ پھر وہ دونوں آگے چل دیے۔ صبح ہوئی تو آپ نے اپنے غلام سے فرمایا :جاؤ دیکھو وہ لڑکی کون ہے؟ اور اس نے کس عورت کو جواب دیا ؟اور کیا ان کے ہاں کوئی مرد ہے ؟غلام معلومات لے کر واپس آیا اور حضرت عمر کو بتایا کہ وہ لڑکی کو کنواری ہے۔ اور گھر میں وہ اور اس کی ماں ہے۔ اور ان کے ہاں کوئی مرد نہیں ہے۔

حضرت عمر نے اپنے بچوں کو بلایا اور ان کو حقیقت بتائی اور پوچھا تم میں سے کون اس لڑکی سے شادی کرے گا ۔حضرت عبداللہ نے کہا میری تو بیوی ہے۔حضرت عبدالرحمن نے کہا میری بھی بیوی ہے۔ حضرت عاصم نے کہا، میری بیوی نہیں ہے آپ میری شادی کر دیں۔ چنانچہ حضرت عمر نے اس لڑکی کو نکاح کا پیغام بھیجا اور بیٹے عاصم سے اس کی شادی کر دی۔ عاصم کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ،جو حضرت عمر بن عبدالعزیز کی والدہ بنی۔
سب سے بڑی مصیبت کم مال ہے، اور کثرت عیال ہے۔

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram