مچھلی کھانے کے سات بڑے فوائد

In عوام کی آواز
January 27, 2021

سردیوں کے موسم میں مچھلی لوگوں کی مرغوب ترین غذاؤوں میں سے ایک ہے ۔مچھلی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں مچھلی میں پروٹین کی بہت ذیادہ مقدار ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامنز مثال کے طور پر وٹامن ڈی اور بی 2 بھی اکثریت میں ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے یہ چھوٹے بچوں کی نشونما میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور بوڑھے لوگوں کے جوڑوں کے مسائل کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ۔
♡دل کے امراض سے بچاؤ
اس کو کھانے سے بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں اور یہ شوگر جیسے جان لیوا مرض سے بھی بچاتی ہے۔
♡موٹاپا سے نجات
چونکہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور فیٹس کی تعداد بہت کم ہوتی ہے تو یہ موٹاپےسے نجات حاصل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
♡انفیکشن سے بچاؤ
مچھلی کھانے کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ گردے کی انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ چھاتی اور گردے کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
♡یاداشت بڑھانا
چونکہ مچھلی میں مرکری کی اچھی مقدار ہوتی ہے اس لئے یہ دماغ میں موجود یاداشت کے حصے کو فعال کرتی ہے اور یاداشت کا کھو جانا (الزائمر) جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے اور ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
♡جلدی امراض کا علاج
مچھلی کے تیل کا استعمال جلدی امراض مثال کے طور پر منہ پر دانے ان کو ختم کرتا ہے۔یہ پس والے دانے بھی ختم کر کے جلد کو صاف اور فریش کرتا ہے
♡مرگی
مچھلی کا استعمال مرگی کے مرض میں مبتلا لوگوں کو پڑنے والے دوروں کو کم کرتا ہے۔
♡جگر کے امراض
جگر انسانی جسم کا نہایت اہم حصہ ہے مچھلی کھانے سے جگر کے امراض سے بچا جا سکتا ہے اس میں موجود پروٹین اور وٹامنز انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو درست کرتے ہیں۔