اہل بیعت کے ساتھ دوستی کے 20 فائدے

In اسلام
January 27, 2021

اہل بیعت کے ساتھ دوستی کے 20 فائدے

اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم کو رحمت اللعٰلمین بنا کر بھیجا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم کی زندگی دنیا کے تمام انسانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے چاہے وہ مسلمان ہیں یا غیر مسلم ۔ بے شک جو اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہِ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم کی اھلیبیت سے بھی محبت لازمی کرتے ہیں۔

حضورصلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم کی ایک بہت ہی پیاری حدیث شریف ہم بیان کریں گے جس میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم نے فرمایا فرمایا جو اھلیبیت کے ساتھ دوستی رکھے اس کے لئے بیس 20 فائدے ہیں

آئیے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم کی نورانی حدیث شریف پڑھتے ہیں۔

حضورسرورکائنات صلى اللّٰه علیه وآله وسلم کی نورانی حدیث
جس شخص کو خدائے متعال میری اھلبیت کے ساتھ دوستی کا شرف عطا فرمادے، اس نے دنیا و آخرت کی تمام بھلائی پالی۔
اور اس میں تو ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ وہ بہشتی ہے، اس کے علاوہ میری اھلبیت کے ساتھ دوستی کے 20 اور فائدے بھی ہیں
دس دنیا میں ، اور دس آخرت میں،(ظاہرا” دوستی سے مراد وہ دوستی ہے جو وظائف کی انجام دھی کے ساتھ ھو)

دنیا کے دس فائدے
1 دنیا سے کنارہ کشی،
2 علم کا متلاشی،
3 دین کے معاملات میں پرھیزگار،
4 عبادت کا شوقین،
5 موت سے پہلے توبہ کی توفیق پانے والا،
6 تہجد گزار،
7 لوگوں سے ناامید،
8 خدا کے امر و نہی کا پابند،
9 دنیا سے بےرغبت،
10 سخی۔

آخرت کے دس فائدے:
11 اس کے نامہ اعمال کھولا ہی نہ جائے گا( تاکہ لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ھو)
12 اس کے لئے ترازو نصب نہیں کیا جائے گا۔
13 اس کے نامہ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں تھما دیئے جائیں گے۔
14 جنھم سے چھٹکارے کا پروانہ اسے لکھکر دے دیا جائے گا۔
15 اس کا چہرہ سفید و نورانی ھو گا۔
16 اسے جنتی لباس پہنادیا جائے گا۔
17 اپنے قریبی 100 آدمیوں کی شفاعت کر سکے گا۔
18 خدا کی خصوصی نظر رحمت پائےگا
19 بھشتی تاج اس کے سر پر سجایا جائے گا۔
20 اور بغیر حساب و کتاب کے بھشت میں داخل ھوگا۔

جیسا کہ آپ نے اھلیبیت کی دوستی کے فائدے پڑھے ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہِ وسلم سے اپنے مال ، جان ، عزت ، والدین ، رشتہ داروں یہاں تک کہ ہر چیز سے بڑھ کر محبت کریں پھر ہی ہم مومن کہلانے کے حق دار ہوں گے اسی طرح ہمیں آپؐ کی اھلیبیت سے بھی محبت کرنی چاہیئے اور اھلیبیت سے صاف نیت سے دوستی رکھنی چاہیئے۔
اور جو اھلیبیت سے دوستی رکھے گا اسے دنیا میں بھی فائدہ ملے گا اور آخرت میں بھی فائدہ ملے گا ۔

آج کل انسان دنیا کی چیزوں سے محبت رکھتا ہے اور دنیاوی چیزوں سے دوستی رکھنا پسند کرتا ہے جو کہ اسے وقتی طور پر کچھ فائدہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں دنیا کا فائدہ فانی ہے ایک نہ ایک دن ختم ہو جاتا ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے نبی کریمؐ سے اور اھلیبیت سے محبت کریں اور دوستی رکھیں اور دنیا میں بھی فائدے حاصل کریں اور آخرت میں بھی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے مجھے اور آپ سب کو آپؐ کی پیاری نورانی حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

(کتنا خوش نصیب ہے میری اھلبیت کے ساتھ محبت و دوستی کرنے والا؛)
نصائح،ص356۔

/ Published posts: 12

Asslam o Alaikum! Mera Name Hafiz Muhammad Bilal ha ma B.A ka Student hn Aaj kal ma free hn ma chahta hn k m is web se Article likh kar earning kru

Facebook