429 views 0 secs 0 comments

الو گوشت بنانے کا طریقہ

In خواتین
January 27, 2021

پوسٹ 1_

آلو گوشت بنانے کا طریقہ۔۔
اجزاء۔۔۔
گوشت آدھا کلو
سرخ مرچیں دو چائے کے چمچ
دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لہسن آدھی گٹھی
پودینہ حسب ضرورت
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ٹماٹر چار عدد
آلو آدھا کلو
پیاز ایک پاؤ
دہی آدھا کپ
ہلدی آدھا چمچ
دارچینی مناسب مقدار
گھی حسب ضرورت
ترکیب۔۔۔۔۔سرخ مرچ۔لہسن ادرک۔اور خشک دھنیا لے کر سب کو باریک پیس لیں گوشت کو صاف پانی میں دهولیں۔ایک دیگچی میں حسب ضرورت گھی خوب گرم کر لیں اس میں کٹا ہوا پیاز ڈال دیں۔جب پیار براؤن ہو جائے تو باہر نکال لیں۔اور ہاتھوں سے مسل کر باریک کر لیں گھی میں پسے ہوئے مصالحے ملا کر اسے بھون لیں۔جب مصالحہ خوشبو دینے لگے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور گوشت گنےگھلنے تک اسے پکائیں۔جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو میں دہی اور سرخ کی ہوئی پیاز اور دار چینی دار چینی وغیرہ ڈال کر بھون لیں۔اس قدر پانی ڈالے جو آلو کو گلا دے۔جب آلو گل جائیں تو شوربہ تیار کر لے اور چولہے سے اتار لیں۔اس پر دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔