295 views 0 secs 0 comments

اللہ کے مہمانوں کی تین اقسام

In اسلام
January 27, 2021

اللہ کے مہمانوں کی تین اقسام

مہمان کی تین قسمیں ہوتی ہیں پہلی قسم اگر کوئی گھر میں آ جائے تو بندہ کہتا ہیں یہ جائے ہی نہ بندہ کہتا ہے تھوڑا رک جاؤ چائے پی کے جانا کھانا کھا کے جانا ہم چاہتے ہیں کہ یہ بندہ کسی بہانے بیٹھا رہے یہ ہمارے گھر سے جائے ہی نہ۔ مہمان کی دوسری قسم اگر کوئی بندہ گھر میں آجائے تو ہم کہتے ہیں یہ جلدی جلدی سے جائے اس کے سامنے بہانے پر ڈالتے ہیں یار مجھے کام ہے باقی باتیں فون پر کر لیں گے بس ہم کہتے ہیں یہ جلدی جلدی سے گھر سے جائے۔ اور مہمان کی تیسری قسم ہم کہتے ہیں یہ بندہ ہمارے گھر آئے ہی نہ۔

مسجد کس کا گھر ہے” اللہ” کا۔ اوپر مثال سے یہ بات واضح کرنی تھی کہ ہم اللہ کے ہاں کونسی مہمان کی قسم میں ہے۔ اگر ایک بندہ نماز کے لئے مسجد میں آتا ہے نماز پڑھتا ہے اس کے بعد تسبیح پڑھتا ہے قرآن پاک پڑھتا ہے درود پڑھتا ہے کچھ ٹائم مسجد میں بیٹھا رہتا ہے تو وہ بندہ اللہ کے ہاں میں مہمان کی پہلی قسم میں ہے۔ رب نہیں چاہتا کہ یہ بندہ میرے گھر سے جلدی جائے۔ اور ایک بندر مسجد میں آیا ہے جلدی جلدی نماز پڑھی اور جلدی جلدی نکلنے کی کوشش کی مسجد سے یہ مہمان کی دوسری قسم ہے رب نہیں چاہتا کہ یہ میرے گھر میں زیادہ دیر تک رہے۔ اور ایک بندہ مسجد میں آئے ہی نہ۔ اس کو اپنی قسمت پر رونا چاہیے کہ اللہ چاہتا ہی نہیں یہ میرے گھر میں آئے ہی نہ۔ جو بندہ مسجد میں جاتا ہی نہیں اس کو اپنی قسمت پر رونا چاہیے کہ اللہ چاہتا ہی نہیں یہ بندہ میرے گھر میں آئے

ہمیں بات سمجھنی چاہیے کہ بندہ اپنی مرضی سے مسجد میں نہیں جاتا اگر جاتا ہے تو رب کی توفیق سے۔جب اللہ کسی سے ناراض ہوتا ہے تو رزق نہیں روکتا جب اللہ کسی سے ناراض ہوتا ہے آکسیجن بند نہیں کرتا سورج کو حکم نہیں ہوتا کہ فلاں میرا نافرمان ہے تیری کرن اس پر نہیں پڑھنی چاہیے جب اللہ کسی سے ناراض ہوتا ہے سجدوں کی توفیق چھین لیتا ہیں بندہ سمجھتا ہے نماز پڑھنے نہیں پڑتا اصل میں اللہ اس کو اتنی توفیق نہیں دیتا کہ وہ نماز پڑھے

اللہ تعالی ہم سب کو تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھنے کا پابند بنائیں آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا

/ Published posts: 19

؛أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.؛

Facebook