432 views 0 secs 0 comments

بچپن میں بوبی دیول کا ایسا نام کہ آپ سن کر اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے

In شوبز
January 28, 2021

بچپن میں بوبی دیول کا ایسا نام کہ آپ سن کر اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے. جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بوبی دیول کو اداکاری وراثت میں ملی ہے لیکن وراثت میں ملنے کے باوجود وہ اداکاری کے اس مقام پر نہ پہنچ سکے جس پر اداکار کی پہنچنے کی خواہش ہوتی ہے. بولی وڈ کے مشہور اداکار دھر مندر کے بیٹے اور اداکار سنی دیول کے بھائی ہونے کے ناطے بھی بوبی دیول کی فلم نگری میں قدم جمانے کے لیے بہت زیادہ کڑی محنت اور جدوجہد کرنی پڑی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول کے انٹرویو کے بعد ایک اہم بات سامنے آئی ہے بوبی دیول نے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ لوگ بچپن میں مجھے میری باریک آواز ہونے کی وجہ سے چھیڑتے تھے. میڈیا کے سوال پوچھنے کے جواب پر بوبی دیول نے کہا کہ لوگ مجھے بہن جی کہہ کر چھیڑتے تھے اکثر اوقات فون پر لوگ مجھے بہن جی کہہ کر پکارتے تو مجھے بہت برا لگتا اور میں بہت زیادہ پریشان ہو جاتا تھا. گھر میں زیادہ تر میں ہی فون اٹھا لیا کرتا تھا لوگ مجھے میری باریک آواز کی وجہ سے لڑکی سمجھ کر مجھ سے سوال کر لیا کرتے تھے کہ بہن کی دھرمندرا گھر پہ ہیں.

بوبی دیول نے مزید کہا کہ اس نام سے میں کچھ ہی روز پریشان رہا لیکن اس کے بعد میں اس کا عادی ہوگیا اس کے بعد اس میں مجھے مزہ آنے لگا اور میں زیادہ تر ہوٹل میں کسی بھی غیر نمبر پر کال ملا لیا کرتا تھا اور اس سے بات چیت کرنے لگتا تھا ان لوگوں کو گمان ہوتا تھا کہ میں کوئی خاتون بات کر رہی ہوں

/ Published posts: 3

میرا نام عماز احمد ہے میں ہر طرح کی صحیح معلومات دوں گا