241 views 0 secs 0 comments

کیا سوشل میڈیا ہم کو واقعی تباہ کررہا ہے؟

In شوبز
January 28, 2021

آج کے دور میں ہر جگہ جیسے ملک،شہر اور گاؤں میں سوشل میڈیا کا راج ہے۔ پہلے موبائل فون کے آنے سے لوگوں کے کام آسان ہو گئے تھے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ سوشل میڈیا نے اور بھی آسانی پیدا کر دی۔ جس سے لوگوں نے گھر بیٹھ کے کاروبار نہ صرف کھولے بلکہ دوسروں کے لیے بھی آسانی پیدا کی۔ اب بات آتی ہے کہ سوشل میڈیا ہم کو تباہ کیسے کر رہا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ اس بات کو ہم سوشل پلیٹ فارم سے دیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا میں آج کل زیادہ تر واٹس ایپ،فیسبُک اور یوٹیوب شامل ہیں۔ ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
1۔۔۔ واٹس ایپ
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن ہے۔

جس نے دنیا کا کام گھر بیٹھے آسان کر دیا ہے۔ واٹس ایپ کے فوائد کو دیکھتے ہیں۔ واٹس ایپ دنیا کا سستا ترین ایپ ہے۔ اس سےگھر بیٹھ کر آپ جابز کا ایڈ دیکھ سکتے ہیں۔ مختلف گروپس کو جوائن کر سکتے ہیں اور خود بھی دوسروں تک پیغام پہنچانے کے لیے گروپس بنا سکتے ہیں۔ جوائن کیے گئے گروپس سے کافی سارا نالج حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے ڈیلی نیوز پیپراور مختلف ایونٹس وغیرہ۔ آج کے دورمیں کافی حد تک لوگوں نے واٹس ایپ پر پڑھانے کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ جس سے گھر بیٹھے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر انسان صرف فنی ویڈوز اور اس طرح کی سرگرمیوں اپنا وقت گزارتا ہے تو وہ خود تباہی کی طرف ہے۔ واٹس ایپ کا استعمال آپ پر منحصر ہے۔ واٹس ایپ کے استعمال سے کچھ لوگوں نے ترقی کی تو کچھ لوگ ناکام بھی ہوئے۔
2۔۔۔ فیسبُک
سوشل میڈیا کی ایک اور مقبول ایپلیکیشن جو اپنے استعمال سے دینا بھرمیں مشہور ہے۔ فیسبُک سے بھی لوگ کافی حد تک کاروبار کررہے ہیں۔ ہر قسم کے گروپس موجود ہیں جن سے انفارمیشن حاصل ہوتی ہے۔ اورروزانہ کی بنیاد پر ہونے والے واقعات پوسٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر بے مقصد استعمال کریں گے تو اپنا وقت برباد کرنا ہے۔ آج کے دور میں نوجوانوں کا بے تحاشہ استعمال اُن کو ترقی کی راہ سے دور کررہا ہے۔
3۔۔۔ یوٹیوب
یوٹیوب دنیا کا بہت ہی طاقتور سوشل نیٹ ورک ہے جس سے لوگ بہت سے فائدے اٹھا رہے ہیں۔ یوٹیوب نے دنیا کا کام آسان کر دیا ہے۔ لوگوں نے اپنے چینلز بنا لیے ہیں جن سے وہ مہینوں کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ اور دوسری طرف جو لوگ کچھ سکلز سیکھنا چاہتے ہیں وہ آسانی سے یوٹیوب پر پڑی ویڈیوز کو دیکھ لیتے ہیں۔ آج کل لوگوں نے یوٹیوب کی مدد سے کافی سکلز سیکھ کر آن لائن کمانا شروع کر دیا اور ساتھ ساتھ اپنے تجربات لوگوں کو بتا کر یوٹیوب سے بھی کمائی کی ہے۔ یوٹیوب روزگار کا بہت بڑا زریعہ بن چکا ہے۔ اسی طرح جو لوگ یوٹیوب کو صرف سیروتفری کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ اپنا وقت برباد کرتے ہیں اور زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔
اسی طرح اور بھی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز ہیں جن سے لوگ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں اور نقصان بھی۔ سب تجربات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا فوائد بھی دیتا ہے اور نقصان بھی البتہ جو لوگ فائدہ کے لیے استعمال کرتے ہیں کامیاب رہتے ہیں۔ آج کل نوجوانوں کا کافی رش ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان اپنی سکلز کوامپرو کریں اور سوشل میڈیا کا استعمال فائدے کے لیے کریں۔ ہم اپنی ناکامی کے زمہ دار آپ ہیں ورنہ سوشل میڈیا نے جتنا کام کیا ہے اس سے انسان ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے ہمیشہ کے لیے۔ ہاں سوشل میڈیا پر بُرا ماحول بھی ہے لیکن اگر ہم اس ماحول میں ڈھلےگے تو خود تباہ ہونگے۔ میرے نظریے کے مطابق اگر ہم سوشل میڈیا کو سمجھ کر چلائے تو نقصان نہی ہوگا بلکہ جدید دور کے ساتھ ساتھ ترقی بھی یقینی بنائے گے۔

/ Published posts: 14

Abid Hussain from Okara Pakistan.

Facebook