کیا مریم نواز کو بختاور بھٹو کی شادی میں شمولیت کی دعوت دی گئی یا نہیں

In بریکنگ نیوز
January 28, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بدھ کے روز بختاور بھٹو زرداری کو ان کی شادی پر نیک خواہشات ارسال کیں اور کہا کہ “اللہ ان کو سلامت رکھے۔”جیو نیوز کے مطابق ، ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ وہ بختاور کی خوشحال شادی شدہ زندگی کی خواہش مند ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں بھٹو خاندان کی طرف سے شادی کی دعوت موصول ہوئی ہے تو اس سوال کا انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے اس سے قبل دی نیوز کو بتایا تھا کہ “مریم نواز دوسری مصروفیات کی وجہ سے بختاور بھٹو کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ ” تاہم انھوں نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ ان کو مدعو کیا گیا ہے یا نہیں۔ اس سے پہلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی منگل کے روز اس بات کاانکشاف کیا کہ انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئ۔

1 comments on “کیا مریم نواز کو بختاور بھٹو کی شادی میں شمولیت کی دعوت دی گئی یا نہیں
Leave a Reply