کیا آپ کے بال گر رہے ہیں؟؟؟

In خواتین
January 28, 2021

اسلام و علیکم:۔
آج کا میرا آرٹیکل ایک ایسے موضوع پر ہے جس سے آدمی عورت دونوں ہی پریشان ہیں۔ جی ہاں آج ہم بالوں کے گرنے کے مسئلے پر بات کریں گے۔
کیا آپ کے بال گر رہے ہیں؟؟؟
خواتین کے بال گرنے شروع ہو جائیں تو وہ پریشان ہو جاتی ہیں۔ بہت زیادہ ٹینشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اور اس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔مرد تو پھر بھی بڑی فراخدلی سے بالوں کا گرنا برداشت کرتے ہیں۔ مگر خواتین تو نت نئے شیمپو آزماتی ہیں پھر دوائیوں کی نو بت آجاتی ہے۔ بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جیسے ناقص غذائیں کھانا، فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال کرنا ، غیر معیاری شیمپو استعمال کرنا، وٹامن ڈی کی کمی ہونا، اور کیلشیم کی کمی ہونا ، نیند کی کمی ہونا۔ دوسرا یہ کہ آج کل عورت ہو یا آدمی اسمارٹ بننے کے چکر میں ڈائٹنگ کرتے ہیں۔ اس سے بھوک مر جاتی اور بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
بالوں میں تیل نہ لگانے سے اور بالوں کو ہیئر ڈرائر سے روزانہ سکھانے سے بھی بال خشک ہو کر گرنے لگتے ہیں۔ بالوں کا ہیئر اسٹائل بھاپ سے بدلوانا، ان کو پرم کرنا، ان کو رنگ دینا بھی بالوں کو خراب کرتا ہے ۔
وٹامن بی کی کمی سے بھی بال گرتے ہیں۔۔
کچھ لوگ زیادہ ہی حساس طبیعت کت مالک ہوتے ہیں، ذراسی بات ان سے برداشت نہیں ہوتی ۔ خواتین چڑچڑی ہو جاتی ہیں۔ معمولی باتوں پر بھی گھر میں لڑنے لگتی ہیں۔وٹامن بی (تھایتامائن) ایسے لوگوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ مگر اس کا استعمال 14 ماہ تک کرنا پڑھتا ہے۔ بجائے گولیاں کھانے کے قدرتی طور پر وٹامن بی غذا میں شامل کریں۔ خالص مونگ پھلی کا تیل نکلوائیں اور روز اس کی مالش کریں ۔ آج کل سردیوں کا موسم ہے مونگ پھلی روزانہ کھائیں۔ اپنے معالج یعنی ڈاکٹر سے پوچھ کر ایسی غذائیں زیادہ زیادہ استعمال کریں جن میں وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہو۔ وٹامن بی سے ہمارے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
وٹامن ڈی کی کمی ۔۔۔
وٹامن ڈی کی کمی سے بال گرنا شروع ہوتے ہیں اور گنج پن شروع ہونے لگتا ہے۔ بال سفید ہونے لگتے ہیں ۔ مچھلی کھانے سے اس کی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ ادھا یک گھنٹہ روزانہ دھوپ میں بیٹھں۔
مہندی بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔۔
مہندی قدرتی تحفہ بھی ہے اور سُنت بھی ہے۔ آج کل مارکیٹ میں بال رنگنے والے کلر الگ الگ برانڈ میں موجود ہیں ۔لیکن وہ بالوں کے لیے انتہائی مضر ہوتے ہیں ۔ مہندی سے بالوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ یہ بالوں کی بیماریاں مثلا گنج پن، بالچر ، خشکی کو بھی ختم کرتی ہے مہندی میں تھوڑا سا سرکہ ملانے سے بھی رنگ آجاتا ہے۔اور بال چمک دار ہو جاتے ہیں۔
کڑی پتہ بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تیل میں کڑی پتوں کا پائوڈر ملا کہ لگانے سے دو ہفتے میں بال گرنا بند ہو جا تے ہیں۔
پیاز کا استعمال بالوں کے لیے بے انتہا مفید ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لو گ کھانے پیاز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں انکے بال کم گرتےہیں۔ پیاز کو پیس کے پیسٹ بنا کر آدھا گھنٹہ لگانے سے بال لمبے ہوتے ہیں۔

/ Published posts: 18

میرا نام حسن عباس ہے۔ مجھے اُردو ادب سے دلی لگاؤہے۔اُردو شاعری، فنونِ لطیفہ ،کالم نگاری،تجزیہ نگاری اور شوقیہ کھانا بنانامیرے مشاغل ہیں۔

Facebook