اے آر وائی دیجیٹل کے 6 بہترین ڈرامے جو لازمی دیکھنے چاہییں.

In شوبز
February 01, 2021

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ڈراموں کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں الگ مقام رکھتا ہے۔ اس چینل کے کچھ ڈرامے ایسے ہیں جنہوں نے ناظرین میں بے حد پزیرائی حاصل کی۔ زیل میں ہم ایسے ہی 6 بہترین ڈراموں کی بات کریںگے جو زندگی میں لازمی دیکھنے چاہییں-

نمبر1- ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو؛
میرے پاس تم ہو ڈرامہ 2019 میں آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا جسے خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا تھا اور اس ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے نے پروڈیوس کیا۔ اس ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں ہمایوں سعید بطور دانش، عائزہ خان بطور مہوش، عدنان صدیقی بطور شہوار اور حرا مانی بطور ہانیہ شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے خلیل الرحمن قمر کے تحریر کردہ سب سے زیادہ شہرت پانے والے ڈراموں میں سے ایک ہے۔ اس میں محبت اور دولت کی جنگ دکھائی گئی ہے۔ دولت کے آگے محبت کو ہارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دانش اور مہوش کی خوشی خوشی بسر ہونے والی شادی شدہ زندگی تب خراب ہو جاتی ہے جب ایک دولت مند شخص شہوار پر ان کی زندگی میں داخل ہوجاتا ہے۔ مہوش زندگی کی آسائشیں حاصل کرنے کے لیے پیار کرنے والے شوہر دانش کو چھوڑ کر دولت مند آدمی شہوار کے پاس چلی جاتی ہے۔ آخر میں دانش کی موت ہو جاتی ہے جس کو دیکھ کر ناظین جذباتی ہو گئے۔ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر بہت ساری ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانش کی موت کو دیکھ کر کس طرح لوگ جذباتی ہوگئے۔

نمبر2- ڈرامہ سیریل ایسی ہے تنہائی؛
ایسی ہے تنہائی ڈرامہ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر 2017 میں نشر کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے اور اسے فہد مصطفیٰ نے پروڈیوس کیا۔ اس میں سمیع خان اور سونیا خان نے اس کے مرکزی کردار نے ادا کیے۔ اس ڈرامے سمیع خان نے حمزہ کا رول نبھایا ہے اور سونیا خان نے پاکیزہ کا رول نبھایا ہے۔ یہ ڈرامہ بھی ایک بہت اچھا سبق ناظرین کو دیتا ہے اور لوگوں کو یہ سمجھاتا ہے کس طرح سے ایک غلطی انسان کی زندگی برباد کرسکتی ہے۔ اس ڈرامے میں حمزہ اور پاکیزہ کلاس فیلو ہوتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور جلد ہی ان کی منگنی ہو جاتی ہے۔ حمزہ پاکیزہ سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ اس کے ساتھ اپنے پیار کو ثابت کرے۔ پاکیزہ اپنا پیار ثابت کرنے کے لیے اپنی برہنہ تصاویر لے لیتی ہے اور حمزہ کو دکھانے کی کوشش کرتی ہے جس سے وہ انکار کر دیتا ہے۔ اس کے فورا بعد ہی وہ موبائل غنڈوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور موبائل فون چھیننے کے دوران وہ پاکیزہ کو گولی بھی مار دیتے ہیں۔ اس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں اور کا انجام پاکیزہ کو بھگتنا پڑتا ہے۔

نمبر3- ڈرامہ سیریل بے دردی
ڈرامہ سیریل بے دردی کو 2018 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی طرف سے پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے کو کو شگفتہ بھٹی نے تحریر کیا ہے. اس کے مرکزی کردار آفان وحید، ایمن خان، بشری انصاری، ثناء فخر اور کاشف محمود نے ادا کیے۔ یہ ڈرامہ ایک سبق آموز ڈرامہ ہے جو کہ لوگوں کو یہ باور کراتا ہے کہ کس طرح سے ایک چھوٹی سی غلطی زندگی تباہ کرنے کے لیے کافی ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ ایک ایسا سبق ہے جو سب کو یاد ہونا چاہیے۔ اس ڈرامے میں ایچ آئی وی ایڈز کے مسئلہ کو دکھایا گیا ہے۔ ایمن خان کو اس بیماری میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔ یہ بیماری ان کو ان کے شوہر سے منتقل ہوتی ہے لیکن صرف ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ دوسری طرف ان کے شوہر کو کوئی بھی الزام نہیں دیا جاتا۔

نمبر4- ڈرامہ سیریل چیخ
ڈرامہ سیریل چیخ اے آر وائی ڈیجیٹل پر سال 2019 میں پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ فہد مصطفی اورڈاکٹر علی کاظمی کی طرف سے بنایا اور پروڈیوس کیا گیا۔ اس کی کاسٹ میں صباء قمر، عماد عرفانی، اعجاز اسلم، بلال عباس خان، اشنا شاہ اور اذکاء دانیال شامل ہیں۔ اس ڈرامے کے ڈائیلاگز، ایموشنز اور سسپنس ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ اس ڈرامے میں صبا قمر کی ایکٹنگ اور کہانی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ صبا قمر کو بطور منت، اشنا شاہ کو بطور نایاب اور اذکاء دانیال کو بطور حیا تاثیر آپس میں بہترین دوستوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ عماد عرفانی کو بطور شایان، اعجاز اسلم کو بطور یاور، بلال عباس خان کو بطور وجیہ تاثیر اور اذکاء دانیال کو بطور حیا تاثیر آپس میں بہن بھائیوں کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ صباء قمر کی شادی عماد عرفانی سے ہوتی ہے۔ اشنا شاہ شاہ کو غریب دکھایا گیا ہے اور زیادتی کی کوشش کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔ وہ مرتے وقت ایک نام بتاتی ہیں جو سب کی زندگیوں میں طوفان لے آتا ہے۔

نمبر5- ڈرامہ سیریل خودغرض
ڈرامہ سیریل خودغرض کو 2017 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا۔ اسے تحریر کیا ہے ردا بلال نے۔ یہ ڈرامہ لکس سٹائل ایوارڈ کی مختلف کیٹگریوں میں نامزد ہو چکا ہے۔ اس کا مرکزی کردار سمیع خان، آمنہ شیخ، منشا پاشا اور سید جبران نے ادا کیا۔ اس ڈرامے کی کہانی پیار محبت دھوکہ فریب اوراس کے انسانوں پر ہونے والے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ڈرامہ پیچیدہ اور رشتوں کو دکھاتا ہے۔ سمیع خان جو کہ اس ڈرامے میں حسن کا کردار ادا کر رہے ہیں انکو خود غرض انسان کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے بھائی جنید سے نفرت کرتے ہیں جبکہ جنید کو ایک سادہ اور سب سے پیار کرنے والے انسان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آمنہ شیخ کو ارا نامی سائیکالوجسٹ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ حسن سے شادی کرنے والی ہیں جبکہ منشا پاشا کو عبیر کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ پہلے ہی خفیہ طور پر حسن سے شادی کر چکی ہیں ارو تنہا رہتی ہیں۔

نمبر6- ڈرامہ سیریل دو بول
ڈرامہ سیریل دو بول ڈرامہ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر سال 2019 میں پیش کیا گیا۔ اسے تحریر کیا ہے ثروت طذیر نے۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار آفان وحید، حرا مانی، لائبہ خان، ہارون شاہد اور انم تنویر نے ادا کیا۔ یہ ڈرامہ کی کہانی دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے گرد گھومتی ہے۔ حرا مانی گیتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے جبکہ آفان وحید نے بدر کا کردار ادا کیا ہے جو کہ مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ گیتی کے گھر میں کام کرتا ہے اور گیتی سے محبت کرنے لگتا ہے۔ گیتی کو اپنے بچپن کے دوست سمیر سے پیار ہے۔ سمیر کا کردار ہارون شاہد نے نبھایا ہے۔ گیتی کسی مجبوری میں بدر سے شادی کر لیتی ہے۔ اس طرح سے پیار اور نفرت کی داستان شروع ہو جاتی ہے ۔