مالٹوں کے فائدے

In عوام کی آواز
January 30, 2021

اسلام وعلیکم!
مالٹوں کے فائدے

آج ہم بات کریں گے مالٹوں کے بارے میں جو کے سردیوں کا مزیدار پھل ہے .صحت کے لیے انمول تحفہ ہے. یہ نہ صرف کھانے کے بلکہ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے .جسے بچے بڑے سبھی بڑے شوق سے پیتے ہیں. اس کے علاوہ اس کا چھلکا بھی رنگ گورا کرنے کے کام آتا ہے.

مالٹے کے طبی فوائد

جن کو جان کر آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں مالٹوں کے بے شمار فوائد ہیں

وٹامن سی کا خزانہ
مالٹوں میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے.وٹامن سی ہمارے جگر اور معدے کی گرمی کو ختم کرتا ہے.جس سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اس لیے مالٹوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تا کہ ہماری صحت ٹھیک رہے.

مالٹے کے فائدے
نمبر1:مسوڑوں سے خون آنا روکتا ہے.
نمبر2:دانت نکالنے والے بچوں کے اچھا ہے.
نمبر3:مالٹا کھانے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے.
نمبر4:مالٹا کھا نے سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے.
نمبر5:مالٹا کھانے سے صحت ٹھیک رہتی ہے.
نمبر6:مالٹا کھانے سے انسان زیادہ دیر تک جوان رہتا ہے.
نمبر7:داغ دھبوں سے چہرے کو محفوظ رکھتا.
نمبر8:قبض ہونے سے روکتا ہے.
نمبر9:مالٹا کینسر جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے.
نمبر10:مالٹا جسم کو چست رکھتا ہے.
نمبر11:جگر سے گندا مادہ نکالتا ہے.
نمبر12:مالٹا کھانے سے موٹاپا ختم ہو جاتا ہے .
نمبر13:پانی کی کمی کو ختم کرتا ہے .
نمبر14:مالٹا تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے.
نمبر15:مالٹا کولیسٹرول کو لیول میں رکھتا ہے.
نمبر16:مالٹے کھانے سے بریسٹ کینسر سے بچا سکتا ہے.

چھلکوں کے فائدے
مالٹوں کے چھلکے نہ صرف رنگ گورا کرنے بلکہ کھانوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں.

چھلکوں کا ابٹن
مالٹوں کے چھلکوں کو خشک کر کے پیس لیں اور کسی ڈبی میں ڈال لیں. اس میں سے ایک چمچ مالٹوں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر گھاڑا سا پیسٹ بنا لیں اور 15 منٹ تک منہ پہ لگا رہنے دیں اور بعد میں مل کر اتار لیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ایک ہفتہ مسلسل استعمال کرنے سے آپ کا رنگ گورا ہو جاے گا.