کھائیں بھی اور وزن بھی کم کریں

In عوام کی آواز
January 29, 2021

آجکل ہر انسان اپنے وزن سے پریشان ہے اور اس کو کم کرنا چاہتا ہے ۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ وزن بڑھتا ہی کیوں ہے ؟
کیا آپ کا وزن ایک دم سے بڑھ گیاجب کہ آپ کھاتی پیتی بھی نہیں ہوں؟
کیا آپ فزیکلی ایکٹو ہیں ؟ایسے جیسے میں بہت ایکٹو ہوں اورگھر کے سارے کام میں خود کرتی ہوں۔
کیا آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں؟ جی ہاں
تو پھر آپ بالکل صحیح جگہ آۓ ہیں۔تو سب سے پہلے آپ خود کی عزت کر یں۔کیونکہ جب تک آپ خود کی عزت نہیں کریں گے توکوئی آپ کی عزت نہیں کرے گا ۔
خود کو موٹا کہنا اور سمجھنا چھوڑ دیں کیونکہ آپ موٹے نہیں آپ کا بس تھوڑا وزن بڑھا ہوا ہے ۔اگر آپ کو کوئی موٹا کہے تو اس کی پروا نہ کریں۔آپ کو میں نے بتایا نہ کہ آپ موٹے نہیں بس آپ کا وزن تھوڑا زیادہ ہے۔
پہلے آپ خود کو تیار کریں آپ خود کو دس منٹ شیشے کے سامنے بیٹھ کر دیکھیں۔غور کریں خود پراور خود سے پوچھیں کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں ؟
تویہ ایک دن کی کہانی نہیں ہے نہ ہی کوئی ایک دن کا جادو ہے
بہت سے مشکلات آئیں گے کبھی موڈ سے نیہں ہوگا کبھی وزن بڑھ جائے گا کبھی رک جاۓ گا۔
اگر آپ کے ذہن میں یہ بات آجاۓ کہ میں نہیں کرسکتا تو پلیز آپ شروع نہ کریں۔کیونکہ یہ صرف وقت کا اور پیسے کا نقصان ہوگا ۔
کیونکہ جب آپ سوچ لیں گے کہ میرا وزن کم نہیں ہوگا تو یقین کریں کہ ذرا برابر بھی کم نہیں ہوگا ۔کیوں کہ آپ کے ذہن میں ہر ٹائم یہ ہی بات رہے گئی۔کہ میرے وزن تو کم نہیں ہو رہا میں کیوکر کروں۔
اگر آپ واقعی میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ سوچ لیں چاہے کچھ بھی ہو جائے میں نے وزن کم کر کے ہی رہنا ہے۔پھر آپ کو آپ کی منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اب دوسرا قدم آپ نےاپنے کھانے پینے پر غور کرنا ہے کہ آپ روزانہ کیا کیا کھا رہے ہیں۔کتنا کھا رہے ہیں کیوں کھا رہے ہیں ؟
کیا آپ کھانا کھانے کے لئے زندہ رہ رہے ہیں یا زندہ رہنے کےلیے کھا رہے۔
خود کو بھوکا نہ رکھیں کریش ڈایٹ ہر گز فالو مت کریں۔چینی جتنی ہو سکے کم استعمال کر یں۔
تیسرا اسٹیپ آپ اپنی فزیکل ایکٹیویٹی کو چیک کریں آپ کتنا گھومتی پھرتی ہیں باڈی کتنی حرکت میں ہے۔اگر بالکل موومنٹ میں نہیں ہے تو اس کو تھوڑا حرکت میں لایئں کیونکہ حرکت میں برکت ہے۔واک اور ورک آوٹ پر لازمی دھیان دیں۔
اسیپٹ نمبر فور اپنی باڈی کو سمجھیں۔کچھ کا وزن جلدی کم ہوجاتا ہے اورکچھ کا وزن دیر سے کم ہوتا ہے۔
اگر ایک انسان کا وزن ایک مہینے میں ایک کلو کم ہوتا ہے تو دوسرے کا ایک مہینے میں تین کلو بھی کم ہو سکتا ہے ۔
تو آپ نے پریشان نہیں ہونا نہ ہی ٹینشن لینی ہے کیونکہ یہ بھی وزن بڑھنے کی وجہ ہے ۔
پانچواں اسیٹپ کبھی بھی کل کا انتظار نہ کریں جو کام آپ نے آج کرنا ہے اس کو کل پر مت چھوڑویں اور آج ہی اسٹارٹ کریں۔
بھوکے نہ ر ہیں اپنے کھانے پینے کی روٹین کو سیٹ کریں اور وزن کم کریں ۔۔۔۔۔اپنا لائف اسٹائل چینج کریں تاکہ آپ کو اسے چھوڑنا نہ پڑے اور آپ زندگی بھر جاری رکھ سکیں اور ایکیٹو اور اسمارٹ رہیں۔

اللّٰہ آپ کا حامی وناصر ہو۔
*جزاک اللہ خیرا*
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔
فی امان اللہ۔۔