جمعہ مبارک

In اسلام
January 29, 2021

اسلام وعلیکم!

تمام بہن بھائیوں کو جمعہ مبارک۔ بیشک جمعہ کا دن عیدین سے افضل ہے-جمعہ کے دن وقت پر اپنے سارے کام کر کے نماز و اذکار کی تیاری کرنی چاہیے ہے۔جمعہ کے دن نہانا سنت ہے اچھے صاف کپڑے پہنے اور مرد حضرات کو چاہیے کہ نماز سے پہلے مسجد میں پہنچ جائیں اور خطبہ میں شامل ھوں

اور جو مسجد گھر سے تھوڑی دور ھو اس مسجد میں نماز ادا کرنے جانا چاہیے۔کیوں کہ جب ایک انسان نماز ادا کرنے کےلئے جاتا ہے تو جتنےقدم وہ چلتا ہے اتنے قدم اسے نیکیاں ملتی ہیں تو جتنے دورمسجد ہو گی اتنے زیادہ قدم اور اتنی ہی زیادہ نیکیاں ملیں گی تو سوچے اس سے افضل اور کیا بات ہو گی کہ اپ کو ہر قدم پےایک نیکی مل رہی ہے۔ مسجد میں خوشبو لگا کر جاے اور ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی سنتوں کے مطابق نماز جمعہ ادا کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے اس پر عمل کرنے کیتوفیق عطا فرمائیں اور اس مبارک دن کے صدقے اللّٰہ پاک ہرشخص کی جائز خواہشات کو پورا فرمائے

اور ہر بیمار کوشفائے کاملہ عطا فرمائے اور ہر مصیبت زدہ کی پریشانی کو دور فرمائے آمین