یو نیورسٹی آف کوٹلی(آزاد جموں کشمیر ) کی ہٹ دھرمی

In دیس پردیس کی خبریں
January 29, 2021

آزاد کشمیر:یونیورسٹی آف کوٹلی سے اہم خبر

اس وقت جب پاکستان کی تمام یونیورسٹیاں پڑہائی کیلیے کھل رھیں ہیں وھیں پر یونیورسٹی آف کوٹلی نے یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے،جس پر طالبعلم نہایت نا خوش ہیں ۔یاد رہے کہ یہ یونیورسٹی ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہے۔اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے بزات خود پاکستان کی سب یونیورٹیوں کا یکم فروری کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے با وجود یونیورسٹی کو بند رکھنا طلبا کے ساتھ زیادتی ہے۔
بے شک کرونا ایک خطرناک وبا ہے ،مگر اس وقت پاکستان میں اور خاص کر کے آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت کم ہے۔اور چین کی جانب سے پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین دینے کا اعلان کیا گیا ہے،جس سے اب پاکستان میں کرونا اور بھی کم ہو جاے گا۔اس سب صورت حال کو مد نظر رکھے بغیرنا اہل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔جبکہ یونیورسٹی کی فیس لیتے وقت طالبعلموں کو فزیکل کلاسز کا دھکوسلہ دیا گیا تھا۔ اور پھر فیسیں وصول کرنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اچانک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ ایک طالب علم کیلیے بہت بڑا نقصان ہے۔
یونیورسٹی کی اس بد ترین صورت حال کو دیکھتے ہوے سٹوڈینٹ بہت برھم ہیں۔ کیوں کہ اس یو نیورسٹی میں داخلہ لینے والے زیادہ تر طالبعلم بارڈر کے علاقے سے ہیں، جہاں پر سروس کا شدید مسلہ ہوتا ہے۔چونکہ بارڈر ایریا پر سروس نہیں اس لیے کئی طالبعلموں کوشہر میں کمرہ کرائے پر لینا پڑے گا، کئی طالب علم اس کی گنجائش نہیں رکھتے۔طالب علموں کا کہنا ہے کے یونیورسٹی انتظامیہ نا اہل ہے اس کو تبدیل کیا جاے اور یونیورسٹی کو بند رکھنے کے فیصلے کو واپس لیا جاے ،ورنہ اس فیصلے کا رد عمل شدید انداز سے دیا جاے گا۔
اگر یونیورسٹی کی وجہ سے طلبا نے کوئی ہنگاما کر دیا تو دشمن جو کے اس علاقے کے انتہائی قریب ہے اس کا فائدہ بھی اٹھا سکتا ھے،جس کی زمہ دار صرف اور صرف یونیورسٹی ہوگی۔
اس کے علاوہ طلبا کے مطابق اس یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز بھی کوئی اتنی خاص نھیں ہیں۔آنلائن کلاسز واٹس ایپ پر لی جا رہی ہیں جو کے اس دور کے مطابق دیکھا جاے تو یونیورسٹی کی سب سے بڑی نا اہلی ہے۔اس دور میں جب سب یونیورسٹیاں آن لاین کلاسز کے لیے مختلف اپ ٹو ڈیٹ ایپس استعمال کر رھے ہیں اسی دوران اس یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کے لیے واٹس ایپ کا استعمال ڈوب مرنے کا مقم ہے۔
امید کی جاتی ہے کے یونیورسٹی انتظامیہ کوئی دیر لگاے بغیر یونیرسٹی باقی پاکستانی تعلیمی اداروں کی طرح ۱ فروری سے کھولنے کا اعلان کرے گی وگرنہ شاہد نہیں لازمی طور پر اسلام آباد کی طرح کوٹلی میں بھی صورت حال بگڑ سکتی ہے ۔اور بال آخر یونیورسٹی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے ہی پڑیں گے ،اس سے بہتر ہے کہ یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے مطابق کھول دیا جاے۔