دین سے محبت کے تقاضے۔۔۔

In اسلام
January 31, 2021

دین سے محبت کے تقاضے۔۔۔
السلام علیکم:۔
انسان خدا کا بندا ہے۔ انسان کے لیے درست طریقہ صرف یہ کہ وہ دنیا میں خدا کا بندا بن کررہے۔ اسی بندگی کا دوسرا نام اسلام ہے۔ اسلامی زندگی خدا کی بندگی اور ماتحتی والی زندگی ہے۔ مومن ماں باپ کی اطاعت کرتا ہے۔ کیونکہ اس کے خدا نے اسے ایسا کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ وہ دوستوں سے محبت کرتا ہے اس لیے رفقا کے ساتھ پر خلوص رویوں کی اس کے خدا نے اسے تلقین کی ہے۔ وہ ہر بزرگ اورہر بڑے کا ادب ولحاظ رکھتا ہے، اس لئے کہ ادب سکھانے والی حقیقی ذات نے اسے یہی سکھایا ہے۔
مومن کے لیےصرف ایک ہی طاقت ہے جس کے آگے وہ سر جھکاتا ہے۔اس کی پیشانی کے لیے چوکھٹ بھی ایک ہی اور اس کی دل کا خریداربھی ایک ہی ہے۔اسلام کاخلاصہ جس کی ہرمومن ومسلمان کو قرآن مجید نے تعلیم دی ہے۔
ہر چیز سے زیادہ اللہ ،رسول(صلی اللہ علیہ وسلم ) اور دین کی محبت۔۔۔
اسلام جس طرح ہمیں اللہ اوررسول(صلی اللہ علیہ وسلم )پر ایمان لانے اور نماز، روزہ اور حج وزکوۃ ادا کرنے کی تعلیم دیتا ہے، اورایمانداری اورپرہیزگاری اور خوش اخلاقی اور نیک اطواری اختیار کرنے کی ہدایت او تاکید کرتا ہےاسی طرح اس کی ایک خاص ہدایت اور تعلیم یہ بھی ہے کہ ہم دنیا کی ہر چیزسے زیادہ ، یہاں تک کہ اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں اور جان و مال اور عزت وآبرو سے بھی زیادہ خدا اور اس کےرسول(صلی اللہ علیہ وسلم )سے اور اس کے دین سے محبت کریں۔
یعنی اگر کبھی کوئی ایسا نازک اور سخت وقت آئے کہ دین پر قائم رہنے اور اللہ اور اس رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کے حکموں پر چلنے کی وجہ سے ہمیں جا ن ومال اور عزت وآبرو کا خطرہ ہو تو اس وقت بھی اللہ ورسول(صلی اللہ علیہ وسلم )کو اور دین کو نہ چھوڑیں اور جان ومال عزت وآبرو پر جو گزرے ،گزر جانے دیں۔
دین کی خدمت کریں اور اس کی دعوت کو عام کریں۔
ایمان لانے کے بعد ضروری ہے کہ ہم بحثییت مسلمان عمل کےحوالے سے ان کے تقاضے پورے کریں۔دین اور قرآن کی تعلیم کو عام کرنے میں اپنا فرض ادا کریں۔

/ Published posts: 18

میرا نام حسن عباس ہے۔ مجھے اُردو ادب سے دلی لگاؤہے۔اُردو شاعری، فنونِ لطیفہ ،کالم نگاری،تجزیہ نگاری اور شوقیہ کھانا بنانامیرے مشاغل ہیں۔

Facebook