کشمیر ہوں میں

In ادب
January 30, 2021

دل کش اور دل گیر ہوں میں کشمیر ہوں میں
خوش بُو کی تصویر ہوں میں کشمیر ہوں میں

مجھ پر خاص عطا ہے میرے مولا کی
نعرہ ءِ تکبیر ہوں میں کشمیر ہوں میں

جو جو بھی ہے دشمن میرا اُس کےلیے
زہر بجھا اِک تیر ہوں میں کشمیر ہوں میں

کون بھلا سکتا ہے میرا حُسن بھلا !
ذہنوں پر تحریر ہوں میں کشمیر ہوں میں

جس کے واسطے سارا زمانہ کیدو ہے
رانجھے کی وہ ہیر ہوں میں کشمیر ہوں میں

نوچ رہا ہے جس کو اندھیرا برسوں سے
وہ زخمی تنویر ہوں میں کشمیر ہوں میں

پاک وطن نے دیکھے ہیں جو خواب مرے
اُن کی حسیں تعبیر ہوں میں کشمیر ہوں میں
شاعر: افتخارفلک

/ Published posts: 2

Poet , Writer, Teacher