559 views 0 secs 0 comments

علم ایک خزانہ.

In تعلیم
January 30, 2021

علم عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جاننا کے ہیں۔ علم کے حاصل کرنے سے مراد بھی جاننا ہی ہے۔ یعنی اس دنیا میں موجود مختلف اشیاء کے بارے میں جاننا، غور و فکر کرنا اور اُن سے استفادہ حاصل کرنا۔ علم انسان کو اچھائی اور برائی میں فرق سکھاتا ہے۔ انسان یہ جان سکتا ہے کہ اُس کا مقصدِ حقیقی کیا ہے۔ اِس کے علاوہ انسان یہ بھی جان سکتا ہے کہ اُس کا خالق یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ کون ہے اور وہ اُس سے کیا چاہتا ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ علم صرف اچھائی کا نہیں بلکہ برائی کا بھی ہو سکتا ہے۔ مگر یہ کہ علم انسان کو برائی سے بچنے میں مدد دیتا ہے ااور یہ اِس طرح سے ہوتا ہے کہ انسان کو کم از کم یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ برائی اس کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہو گی۔علم ہی وہ طاقت ہے کہ جس کی بنا پر بنی نوع انسان کو فرشتوں پر فضیلت دی گئی اور اسے اشرف المخلوقات بنایا گیا۔ اب اس کے اشرف المخلوقات ہونے کی صفت اِس سے تقاضا کرتی ہے کہ یہ علم حاصل کرے اور اپنے خالق کو پہچانے۔ قرانِ پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے جس کا مفہوم ہے کہ جاننے والے (اہلِ علم) اور نہ جاننے والے (جاہل) برابر نہیں ہو سکتے۔ قران مجید کی اس آیت کی روشنی میں اللہ تبارک وتعالیٰ اہلِ علم کو جاہلوں پر فضیلت دے رہا ہے۔ یہاں پر ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ علم حاصل کیسا کیا جائے ؟ اس کیلئے کونسی کتابیں مفید رہیں گی؟ کن لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا پڑے گا ؟ وغیرہ۔

دیکھئے جہاں تک تعللق ہے اللہ کو پہچاننے کا تو وہ علم کوئی ایسی پیچیدہ چیز نہیں جس کیئلئے انسان کو بہت سخت محنت کرنی پڑے اللہ تعالٰ بار بار انسان کو اِس کائنات پر غور و فکر کرنے کا کہتا ہے جس سے اُسے پہچانا جا سکتا ہے۔دنیا کی ہر دولت ختم ہو سکتی ہے یا پھر چوری ہو سکتی ہے مگر علم ایک ایسی دولت ہے جو نہ تو کبھی کم ہوتی ہے اور نہ ہی اِسے کبہی زوال آتا ہےمزید یہ کہ علم حاصل کرنا یہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے جیسے کھانا، بینا، سونا جاگنا وغیرہ۔۔ نبیِ کریمّ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد و عررت)پر فرض ہے۔ ایک ایسی چیز جو کہ مسلمانوں پر فرض قرار دی جا رہی ہے اُس کو نظر انداز کر دینا کتنی بڑی جہالت ہو گی۔ دوستو! ہمیں چاہئیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ علم حاسل کرنے کی کوشش کریں اور اس علم کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کریں اور دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

/ Published posts: 9

مین ایک پروفیشنل اردو ٹائپسٹ ہوں اور میری ٹائپنگ سپیڈ 40 الفاظ پر منٹ ہے۔ میں آرتیکلز لکھنے کا کام جانتا ہوں۔