آن لائن خریداری اور اس کے نقصانات

In عوام کی آواز
January 31, 2021
  1. تحریر:-رحیم حیدر
    30 جنوری، 2021
    آن لائن خریداری اور اس کے نقصانات
    جب سے انسان نے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کی ہیں.تب سے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس دنیا میں روز نئی نئی ایجادات رونما ہورہی ہیں.
    اس میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ،کمپیوٹر،موبائل اور ٹیکنالوجی سے بھرپور اس دور نے انسان کو بہت ساری کو سہولیات دی ہیں،لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان کو لاغر اور کمزور بھی کر دیا ہے.
    ایک وقت تھا جب ہمارے پاس کمپیوٹر نہیں تھا.لیکن ہمارے بزوگ اپنے دماغوں میں بہت پُرانی بات کو یاد رکھتے تھے،اور ان بزوگوں کی یارداشت بہت طویل عرصہ تک قائم رہا کرتی تھی.
    اور پھر اُس دور میں کلکولیٹر بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی لوگ کھڑے کھڑے انگلیوں پر حساب کتاب کر کے بتا دیتے کہ ’’تم نے اتنے پیسے مجھے واپس کرنے ہیں اور اتنے تمہارے پاس ہونے چاہیں‘‘.
    وقت گزرتا گیا اور پھر کمپیوٹر ایجاد ہو گیا،اور پھر انسان کی زندگی میں پیش آنے والے تمام کاموں کی جگہ کمپیوٹر نے لے لی،
    اب حال یہ ہے کہ اگر آپ نے کوئی چیز بھی خریدنی ہے.تو آپ کو کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں،صرف آپ اپنے لیپ ٹاک یا موبائل پر انگلیاں کو حرکت میں لائیں اور آپ کی پسند کی چیز آپ کے دروازے پر.
    یعنی ترقی کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ، جہاں ایمبولینس سے پہلے پیزا بوائے آپ کے دروازے پر پہنچ جائے.
    لیکن ترقی کی آڑ میں بہت ساری فیک چیزیں ہمارے معاشرے کا حصہ بنتی چلی جا رہی ہیں.
    میں یہاں آپ سے اپنا ایک تجربہ شئیر کرتا چلوں.
    کچھ دن پہلے میں نے ایک معارف آن لائن خریداری کی ویب سائٹ کے زریعےکلائی پر باندھنے والی گھڑی آرڈر کی تھی.
    خوش قسمتی سے وہ کلائی کی گھڑی جو میں آرڈر کی تھی وہ میرے گھر کے اڈریس پر مجھے موصول بھی ہوگئی.
    دیکھنے میں ویسی ہی تھی جیسے اُنہوں نے اپنی ویب سائٹ کے پیج پر اُس گھڑی کی تصویر لگا رکھی تھی.
    میں بہت خوش ہوا کہ چلو جو چیز میں آرڈر کی تھی وہ مجھے مل گئی.
    میں نے ایک ہزار روپے میں وہ کلائی کی گھڑی خریدی تھی،لیکن بدقسمتی سے ایک دن بھی وہ ٹھیک سے نہ چل سکی کیونکہ میں جب بھی اُس کو چارجنگ پر لگاتا،وہ کلائی والی گھڑی چارجنگ ایرر دیتی تھی.
    اب میرے بچے اُس کلائی کی گھڑی کو ایک کھیلونا سمجھ کھیلتے ہیں.
    آن لائن ویب سائٹس لوگوں کو طرح طرح کے لالچ دے کر اپنی چیزیں فروخت کرتی ہیں،لیکن ان کی اشیا غیر معیاری ہوتی ہیں.
    خیر یہ میری پہلی آن لائن شاپنگ تھی،جس نے مجھے یہ سبق دے دیا کہ کوئی کتنی اچھی آفر ملے چاہے وہ کم قیمت میں ہی کیوں نا ہو خریدنے سے گریز کرو.
1 comments on “آن لائن خریداری اور اس کے نقصانات
Leave a Reply