نمازِ تہجد کے فوائد

In اسلام
January 31, 2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم !معزز قارئین یوں تو ہر نماز کے پڑھنے سے دنیا اور آخرت میں بے شمار فائدے ہیں ۔لیکن آج آپ کو تہجد کی نماز کے فائدے کیا ہیں اس سے آگاہ کریں گے ۔تہجد کی نماز پڑھ کر درج ذیل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ اندرونی طاقت دیتی ہے۔ یہ ذہنی سختی دیتی ہے۔ معافی مانگو تو یقینا” اللہ سن لے گا۔

رحمت اور مغفرت کے دروازے تہجد کے وقت کھلے ہوتے ہیں اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہوجائے تو یہ قبولیت کا بہترین وقت ہے۔ مومن اس وقت اٹھ کر عبادت کرتا ہے جبکہ باقی سب سو رہے ہوتے ہیں ۔ تہجد کی نماز مذہبی تفہیم کو مستحکم کرتی ہے۔ یہ تازہ تحریک اور جدت لاتی ہے۔ تہجد کی نماز اسلام کے قریب اور شر سے دور کرتی ہے۔ تہجد کی نماز دل و دماغ کو سکون بخشتی ہے۔