بلیک ہیڈز کا خاتمہ

In خوبصورتی اور جلد
January 31, 2021

چہرے کے دوسرے مسائل کی طرح ایک مسئلہ بلیک ہیڈز کا ہے ۔یہ سیاہ نقطے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں ۔ان کو ختم کرنے کے متعلق یو ٹیوب پر سینکڑوں ٹوٹکے موجود ہیں ۔کسی بھی مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اس کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے بلیک ہیڈز کی چند اہم وجوہات یہ ہیں ۔

اس کی سب سے بڑی وجہ لیکوریا ہے ۔لیکوریا کی موجودگی میں جتنی مرضی چاہے مہنگی مہنگی کریمیں استعمال کی جائیں یا پھر اچھے سے اچھا ٹوٹکا استعمال کیا جائے لیکن جب تک اصل بیماری کا علاج نہ ہوگا تب تک تمام چیزیں بے سود ہیں ۔اس کی دوسری وجہ آلودگی ہے اگر چہرے کی صحیح طرح سے صفائی نہ کی جائے تو گندگی اور تیل وغیرہ چہرے کے مساموں میں جم کر بلیک ہیڈز کی شکل اختیار کر جاتا ہے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ دن میں کم از کم پانچ بار سادہ پانی سے چہرہ دھو لیا جائے اگر چہرے پر زیادہ گندگی ہو تو اس کے لیے صاطن یا فیس واش کے بجائے بیسن کا استعمال کیا جائے کیونکہ کچھ صابن یا فیس واش بہت تیر اثر کرتے ہیں جس سے چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں اور پھر ایک الگ مسلہ بن جاتا ہے۔

بلیک ہیڈز کا علاج ۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلےڈاکٹر سے اندرونی بیماری کا علاج کیا جائے۔
نمبر1: چہرے پر لگانے کے لیے شہد اور لیموں کو ہم مقدار ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو چند ہی دنوں میں واضح فرق محسوس ہوگا ۔اس سے نہ صرف بلیک ہیڈز ختم ہوں گے بلکہ چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا ہوگا اور دوسرے مسائل بھی حل ہوں گے ۔
نمبر2: چاول کا آٹا اور میٹھا سوڈا ہم مقدار ملا کر اسے گلاب کے عرق میں گھول کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے بھی بلیک ہیڈ تیزی سے ختم ہوتے ہیں ۔