کمپیوٹر کے انسانی صحت پر اثرات

In عوام کی آواز
January 31, 2021

سائنسی ایجادات میں انسان نے بہت زیادہ ترقی کی ہے ۔ جہاں تک کے سائنس کے ذریعے انسان نے چاند تک کا بھی سفر طے کیا ہے اور سائنس ہی کی بدولت انسان خلاء میں طیارے بھیجنے میں کامیاب ہوا ۔ سائنسی ایجادات نے ہماری گھریلو استمال کی اشیاء میں بھی بہت حد تک ترقی کی ہے ۔ گھنٹوں کے کام منٹوں میں ہونے لگے ہیں ۔ گھر کے اکثر کام تو اب بٹن دبا کر کردیے جاتے ہیں ۔

سائنس کی ایجادات میں سب سے اہم چیز کمپیوٹر ہے ۔ جوکہ ہر شعبے میں استعمال ہورہا ہے ۔ بینک اور دفاتر کے تمام کام کمپیوٹر ہی کی بدولت ہورہے ہیں ۔ ہیسپتال ہو یا سکول و کالج کمپیوٹر کا استعمال ہر جگہ عام ہے ۔ جہاں اب انسان کی جگہ بھی کمپیوٹر نے سنبھال لی ہے وہیں اب تمام کام آن لائن کیے جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی سے لے کر سکول تک کے داخلے بھی اب آن لائن ہی بھیجے جاتے ہیں ۔

تمام سرکاری محکموں میں نوکریوں کی بھرتیاں بھی اب آن لائن ہی کی جاتی ہیں ۔ اب زندگی کے بیشتر کام کمپیوٹر ہی کی بدولت سرانجام پاتے ہیں ۔ سائنس کہتی ہے کہ کمپیوٹر دماغ سے بھی زیادہ تیز کام کرتا ہے ۔ لیکن جہاں انسان کی اس ایجاد نے اتنی ترقی کی ہے وہیں اس ایجاد کے انسانی صحت پر کچھ منفی اثرات بھی رونما ہو رہے ہیں ۔ جوکہ درج ذیل ہیں

دماغ پر اثرات
ہر وقت کمپیوٹر پر کام کرنے سے انسانی صحت پر اس کے برے اثرات رونما ہورہے ہیں ۔ ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے دماغ میں کچھاؤ اور بلڈپریشر جیسی بیماریاں عام ہورہی ہیں ۔ سر میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے ۔

نظر کی کمزوری
کمپیوٹر پر کام کرنے سے انسانی بینائی پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ کیونکہ ہر وقت سکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے سے نظر کا کمزوری جیسے مرض پیدا ہو رہے ہیں ۔

موٹاپا
پہلے انسان ہر کام محنت اور مشقت سے کرتے تھے اور صحت مند بھی رہتے تھے ۔ کمپیوٹر جیسی ایجادات نے جہاں ہر سطح پر ترقی کی ہے وہی پر پورا دن ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے موٹاپے جیسے موض رونما ہورہے ہیں ۔ جیساکہ موٹاپا خود ایک جان لیوا بیماری ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان بہت زیادہ بیماریوں کا شکار ہورہا ہے ۔ موٹاپے کی وجہ سے انسانی جسم کی خوبصورت بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انسانی جسم کی فٹنس بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اب کم عمر کے افراد بھی زیادہ عمر کے محسوس ہونے لگے ہیں ۔

اس کی وجہ سے ان تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جہاں پر انسانی کمائ کا ذریعہ کمپیوٹر ہے تو وہی اپنی صحت کے لیے وقت نکالنا اور اپنی خوراک اور جسمانی ورزش کا خیال رکھنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے ۔

پہلے جب ٹیلی وژن جیسی ایجادات ایجاد ہوئی تو گھر کے بزرگوں کا کہنا ہوتا تھا کہ ٹی۔ وی سے دور ہوکر بیٹھو ورنہ نظر کمزور ہو جاۓ گی ۔ مگر کمپیوٹر میں تو انسان ایسا بھی نہیں کہ سکتا ۔ اس لیے متوازن خوراک اور مناسب ورزش کا خاص خیال رکھا جاۓ ۔ خوراک میں ایسی چیزیں استعمال کی جائیں جوکہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے مثال کے طور پر گرین ٹی کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ جوکہ بلڈ پریشر ، موٹاپا اور نظر کی کمزوری میں بھی مفید ہے ۔ سائنسی ایجادات کا استعمال اس طرح کیا جاۓ کہ یہ انسانی صحت پر برے اثرات نہ چھوڑے اور انسان صحت مند اور توانا رہے ۔

/ Published posts: 18

میں ایک لکھاری ہوں

Facebook