موبائل فون ایک کارآمد ڈیوائس

In عوام کی آواز
February 04, 2021

موبائل فون
دورِ جدید کی سب اہمیت والی ڈیوائس موبائل فون ہے، آج کے اس تیز رفتار دور میں اس کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے پہلے دور میں لوگ ٹیلی فون استعمال کرتے تھے جو بہت مہنگا پڑتا تھا لیکن سائنسدانوں کی محنت اور لگن کی بدولت ٹیلی فون کو موبائل فون کی شکل دے دی گئی ہے۔ جس کے ساتھ نہ کو تار ہے، اور نہ ہی یہ موبائل بہت بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا دارومدار صرف ایک چھوٹی سی سم اور اس کے اندر ہی بیٹری ہے جس کو لگانے سے آپ باآسانی بات کرسکتے ہیں، نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ باہر کے ملکوں میں بھی بات کرسکتے ہیں۔ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر اکیسویں صدی سے پہلے موبائل فون بہت مہنگے ہوا کرتے تھے لیکن جوں جوں ٹیکنالوجی اور جدد میں اضافہ ہوتا گیا تو موبائل فون بہت ستا ہوگیا اور ہر فرد کی پہنچ تک آگیا۔ پہلے موبائل فون نمبروں کو ظاہر کرنے والے ہوتے تھے لیکن اب ٹیکنالوجی سے یہ بڑی سکرین والے ہوگئے ہیں۔ اور انہیں ٹچ موبائل کا نام دیا گیا ہے، اس پر مختلف قسم کے ایپ ہیں جن کی مدد سے اسے چلایا جاتا ہے۔

موبائل فون پر مصروفیت
ان ایپس کو سافٹ وئیر بھی کہا جاتا ہے۔ جیسے یہ سافٹ وئیر کمپیوٹر پر چلاتے ہیں اسی طرح اب موبائل میں بھی یہ ایسے ہی سافٹ وئیر چلتے ہیں۔ ان میں فیس بک ، اِن سٹاگرام، ویڈ میٹ، یوٹیوب، گوگل وغیرہ شامل ہیں۔ اور ان کے علاوہ کمپنی موبائل فون میں خود بھی سیٹنگ کر کے بھیجتی ہے۔ جس میں بہت سے سافٹ وئیر خود ہی ہوتے ہیں۔ جن کی مدد سے موبائل باآسانی چلایا جاتا ہے۔ اور موبائل پر انٹرنیٹ بھی چلایا جاتا ہے، اور یہ ایپس بھی انٹرنیٹ پر چلاتے ہیں، اسی نیٹ پر چلانے والے اور اپنی پوسٹیں یا ویڈیو وغیرہ اپ لوڈ کرنے کو اور انٹرنیٹ کے ذریع سے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے اور ایک دوسرے کو خبریں پہنچانے کو سوشل میڈیا کہتے ہیں۔ لوگ آج کل موبائل فون اسی لیے اتنا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ موبائل استعمال کرتے ہوئے بہت مصروف رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج وٹس ایپ کے نام سے بھی ایک سافٹ وئیر ہے جو گروپ بندی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اور لوگ ایک دوسرے کو دوست بناتے اور وٹس ایپ پر ویڈیو، تصویریں ، اور پیغام بھی بھیجتے ہیں۔ اس کی مدد سے لوگ ایک دوسرے سے لائیو ویڈیو کال بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح ٹک ٹاک آج کل مشہور ہوا ہے۔ جس پر لڑکے اور لڑکیاں مختلف ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھاتے ہیں۔ اس لیے موبائل فون دورِ جدید کی سب سے ضروری اور مشہور ڈیوائس ہے۔

موبائل فون کے بُرے اثرات
موبائل فون کے جہاں بہت اچھے اثرات ہیں۔ وہیں یہ بہت بُرے اثرات بھی چھوڑتا ہے ۔ اس کا بہت زیادہ استعمال انسان کو جلد بوڑھا کر دیتا ہے۔ کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے نظر کمزور اور جسم کے پٹھے، ہڈیاں ، دل، دماغ، اور دیگر اعضاء کمزور اور بُری طرح خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے جتنی ضرورت ہو اتنا ہی اس کو استعمال کرنا چاہیے۔