281 views 0 secs 0 comments

زندگی میں اگر کچھ کرنا چاہتے ہو؟ تو چارسوالوں کے جواب لوخودسے_!!

In تعلیم
February 05, 2021

زندگی میں اگر کچھ کرنا چاہتے ہو؟ تو چارسوالوں کے جواب لوخودسے_!!

اسلام علیکم دوستوں!
دوست آج میں تجھ سے کچھ سوال پوچھوں گا ان کے جواب تیار کرلے..
:نمبر1 کیا تماری زندگی کا کوئی مقصد ہے؟ اگر ہے تو وہ کیاہے؟
نمبر2: اپنے مقصد کو کس طرح حاصل کرو گے؟
نمبر3: اپنے مقصد کو کب تک حاصل کرو گے؟
نمبر4: اپنے مقصد کو پانے کے لیے کتنی محنت کرو گے ؟

ان سوالوں کے جواب چاہئے. پوچھ ان سوالوں کو خود سے ایک پیج لے اوپر سوال لکھ اور نیچھے جواب.
دنیا کے ایک ہزار کامیاب لوگوں پر سروے کیا گیا اور حیرانی کی بات یہ تھی کہ سب ہی کے پاس یہ سوال تھے اور ان کے جواب بھی.
جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ کامیاب لوگ اپنا ایک ہی مقصد رکھتے ہیں. انہیں کیا حاصل کرنا ہے, کس طرح حاصل کرناہے, کب تک حاصل کرناہے اور وہ اس کو حاصل کرنے کےلیے کیا کچھ داؤ پر لگا دے گے. جس نے کامیاب ہونا ہوتا ہے وہ یہ سب باتیں اپنے دماغ میں رکھتا ہے.

ایک کامیاب شخص نے کیا شاندار بات کہی تھی.
اس نے کہا تھا کہ میں پیدا کن حالات میں ہوا, یہ مجھے نہیں پتہ لیکن میں مروں گا کن حالات میں, مجھے یہ ضرور پتہ ہے. میں جب پیدا ہوا تب بھلے ہی میرے پاس کچھ نہ تھا لیکن جب میں مروں گا تب صرور کچھ نہ کچھ بڑا کرکے مروں گا

اس بات پر مجھے بل گیٹس کی بات یاد آگئی کہ
“غریبی میں پیدا ہونا تمہاری غلطی نہیں
لیکن غریبی میں مرنا تماری بڑی غلطی ہے
اس لیئے دوست یہ فیصلہ کرلے کہ تمہیں کیاکرنا ہے اپنی زندگی کو ایسے ہی جیناہے یا کچھ کر کے جیناہے. تمارا زندگی میں جو بھی مقصد ہے اسے پانے کیلئے تیار ہو جاؤ, آج سے ابھی سے اسے پانے کےلیے کوشش شروع کر دو.

کسی نے کیاخوب کہاتھا کہ.
“دنیا جسے کسی لائق نہیں سمجھتی وہی ایک دن دنیا کےلائق کچھ کرتے ہیں”
اگر کوئی تجھے کچھ کہے تم کچھ مت سننا بلکہ اپنے مقصد پر چلتے رہنا. ہمیشہ آگے بڑھتے بڑھتے رہنا.

/ Published posts: 25

یوٹیوبر+ کمپیوٹرسائنس طالبعلم 5 سمیسٹر + ایکٹر