دل نا امید تو نہیں ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز کیوں بن رہا یے؟

In دیس پردیس کی خبریں
February 05, 2021

دل نا امید تو نہیں ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز کیوں بن رہا یے؟

ٹی وی ون کا “دل نا امید تو نہیں ” ڈرامہ بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔گو یہ ابھی اتنا مقبول نہیں ہو سکا۔لیکن جب بھی اس کی قسط نشر ہوتی ہے تو وہ پاکستان میں ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہے۔یہ خوبصورت ڈرامہ آمنہ مفتی کی تحریر ہے۔جو کہ پہلے بھی بہت سے شاہکار لکھ چکی ہیں جن میں قابل ذکر: آخری اسٹیشن ، الو برائے فروخت اور سبز پری اور لال کبوتر ہیں۔

اس ڈرامے کی جس بات نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا وہ جاندار اسٹوری لائن ہے۔اس کے علاوہ اس ڈرامے کے تمام استاروں کی اداکاری بہت کمال کی ہے۔اس نوعیت کے ڈرامے پاکستان میں بہت کم بنے ہیں۔خاص طور پر یومنہ زیدی جو کہ قابل ذکر اداکارا ہیں ان کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اس ڈرامے میں معاشرے کی مختلف برائیوں کو بہت اچھے طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔یہ خاص طور پر انسانی سمگلنگ پر ہے۔جو اس انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوتا ہے وہ برائیوں کی دلدل میں پھنس کر رہ جاتا ہے اور اس کے پاس واپسی کا راستہ نہیں ہوتا۔اگر واپسی کی چاہ بھی کی جائے تو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔اس ڈرامے میں مزید اور دوسرے پہلووں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔جیسے کہ استاد کا بچوں کے ساتھ رویہ اور ان کا بچوں پر اثر۔اور جہیز کی وجہ سے ماں باپ کا ذلیل ہونا۔اور اپنی اولاد کے لیے ہر کوشش کر جانا۔ماں باپ کا دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے ہی بچوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا اور ان پر پابندیاں لگانا۔اور بہت سی اخلاقی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔اور یہ ایسی برائیاں ہیں جو آج بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔

کاسٹ:
اس ڈرامے کی کاسٹ میں بہت سے نامور ادکار اور ادکارا موجود ہیں۔جن کی اداکاری نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔اس کاسٹ میں یومنہ زیدی ، وحاج علی ،عمیر رانا ، یسرا رضوی ، سمیہ ممتاز ، نعمان اعجاز ، نوید شہزاد ، کاشف محمود ، عدنان شاہ ٹیپو اور نور الحسن اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔